1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’محبت کریں، نہر مت بنائیں‘

15 فروری 2020

پولینڈ کے ماحول دوست شہری ان دنوں ایک نہر کی تعمیر کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس نہر کی تعمیر پر یورپی یونین بھی تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔

Polen | Nacktes Paar protestiert im Bett gegen polnisches Kanalprojekt
تصویر: Facebook/M. Wojciechowicz

پولینڈ کی ماحول دوست خاتون ورکر مائرا وائسکوووچ نے جمعہ چودہ فروری کا ویلنٹائن ڈے اپنے بستر پر آرام کرتے گزارا۔ ان کا یہ آرام دہ بستر ان کے اپارٹمنٹ کے اندر موجود نہیں تھا بلکہ کھلی زمین پر تھا۔ مائرا نے اپنا بستر ایک مجوزہ نہر کے متعین کردہ علاقے پر بچھا رکھا تھا۔ اس نہر کو پولستانی حکومت تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے۔

مائرا وائسکووچ کے بستر پر ایک اور ماحول دوست کارکن روڈولف روباک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائرا کا کہنا تھا کہ کھردری اور سخت زمین پر بستر بچھا کر حکومت کے ایک غیرقانونی اقدام کا محبت سے جواب دیا گیا ہے۔

پولینڈ کی ماحول دوست خاتون ورکر مائرا وائسکوووچ کا ویلنٹائن ڈے کھلے آسمان تلے ایک احتجاج کرتے گزراتصویر: privat

مائرا نے اپنی گفتگو میں اپنے ملک پولینڈ کی نوبل انعام یافتہ ادیبہ و شاعرہ اولگا توکارچسک کے ایک بیان کا حوالہ بھی دیا، '' فطرت کا احترام نہ کرنے سے انجام کار پر لالچی افعال ناکامی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔‘‘ پولستانی ناول نگار مزید کہتی ہیں کہ پائیدار تخیل کی کمیابی، نہ ختم ہونے والا مسابقتی عمل اور غیر ذمہ دارانہ رویوں سے دنیا ٹکڑوں میں منقسم ہو چکی ہے۔ مائرہ کے مطابق اُن کی نسل کو اسی صورت حال کا سامنا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ادیبہ اولگا توکارچسک بھی موجودہ قدامت پسند حکمران سیاسی جماعت 'لا اینڈ جسٹس پارٹی‘  کی داخلی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور اکثر و بیشتر تنقید کرتی رہتی ہیں۔ مائرا وائسکووچ 'وسٹولا اسپلٹ‘ نامی احتجاجی سلسلے کی منتظمین میں شامل ہیں۔ وسٹولا اسپلٹ پولینڈ کی مشرقی ساحلی سمندری علاقے کی تنگ سی پٹی ہے جو بحیرہ بالٹک کے خلیج گڈانسک کے کناروں پر ہے۔

مائرا نے اپنا بستر ایک مجوزہ نہر کے متعین کردہ علاقے پر بچھا رکھا تھاتصویر: Facebook/M. Wojciechowicz

یہ ساحلی پٹی پچپن کلومیٹر طویل اور دو کلومیٹر سے بھی کم چوڑی ہے۔ اس کے ایک جانب پولینڈ کا جنگلاتی وسٹولا لاگون ہے اور دوسری جانب روسی علاقہ کالینن گراڈ ہے۔ پولستانی علاقہ گھنے جنگلوں سے بھرا ہے اور مشہور سیاحتی مقامات کا حامل ہے۔ حکومت اس علاقے میں نہر کھودنا چاہتی ہے۔

وارسا حکومت اس نہر کو ملکی اقتصاد اور سکیورٹی کے لیے انتہائی اہم خیال کرتی ہے۔ اس نہر کی تعمیر سے پولینڈ کو بحیرہ بالٹک تک براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی۔ ابھی تک سمندر تک رسائی ایک روسی چینل سے ممکن ہے۔ لا اینڈ جسٹس پارٹی روسی پالیسوں سے پریشان دکھائی دیتی ہے اور امریکا کی جانب جھکاؤ رکھتی ہے۔

میلیسا سوجُو برونرسم (ع ح ⁄ ع آ)

پولینڈ: فائر فائٹر گرلز

01:31

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں