محمد منشا "نیو کابل بینک" کو خریدنے کے قریب
6 اپریل 2016نیوکابل بینک افغانستان میں نجی شعبے کا سب سے بڑا بینک ہے، جس کی ملک بهر میں ایک سو سے زائد شاخیں فعال ہیں.New Kabul Bank کو دوسرا بڑا امتیاز یہ حاصل ہے که سکیورٹی سیکٹر سے وابسته ہزاروں اہلکاروں کې تنخواہوں کے ٹھیکے اسی بینک کے پاس ہیں اور کابل حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کی بدولت اس کے سالانه خسارے میں بھی خاطر خواه کمی دیکهی جارہی ہے.
نیو کابل بینک کی نجکاری کو صدر محمد اشرف غنی کی اقتصای پالیسیوں کا ایک امتحان قرار دیا جارہا ہے. منگل کو افغان وزارت خزانه نے نجکاری کے عمل کی بابت میڈیا نمائندوں کو بتایا که افغانستان کی مقامی "جوائنٹ اسٹاک کمپنی" اور پاکستان کے Muslim Commercial Bank نے ان شرائط کو پورا کیا ہے، جس بنیاد پر حتمی خریداروں کا تعین کیا جائے گا. مثال کے طور پر دلچسپ بولی دهندگان کو کم از کم 20 ملین ڈالر کے اثاثے ثابت کرنے تھے.
"جوائنٹ اسٹاک کمپنی" نے 167 ملین جبکه "مسلم کمرشل بینک" نے ایک ارب ڈالر کے اثاثے ظاہر کیے ہیں. مبصرین کے بقول امکان غالب ہے که حتمی طور پر MCB ہی NKB کو خریدنے میں کامیاب ہوجائے گا. بولی کے بابت حتمی خريدار کا فيصله چار ماه بعد کيا جائے گا.
یاد رہے که مسلم کمرشل بینک کے مالک پاکستان کے سرفہرست تاجر میاں محمد منشا نے ایک وفد کے ہمراه گزشته برس موسم سرما کے دوران کابل آکر افغان صدر محمد اشرف غنی سے تفصیلی ملاقات کی تھی. اس ملاقات میں صدر غنی نے پاکستانی سرمایه کاروں کے لیے خصوصی مراعات کا وعده کیا تها. دوسری جانب محمد منشا اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے افغانستان میں بینکنگ کے ساته ساته تعمیرات، مواصلات، توانائی اور ذراعت کے شعبوں میں سرمایه کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تها.
تجزیه نگار عاشق الله یعقوب کے بقول کابل بینک کی نجکاری کئی حوالوں سے مثبت پیشرف ہے. "اول تو یه که نجکاری کا عمل عملی طور پر آگے بڑه رها ہے یه عالمی سطح پر افغان حکومت کی ساکه بہتر بنانے کے حوالے سے اچھی خبر ہے اور پهر یه غیر ملکی کمپنیاں افغانستان میں سرمایه کاری کے لیے آگے بڑھ رہی ہے یه بھی خوش آئند ہے". ان کے بقول محمد منشا کی کمپنی کی جانب سے افغانستان میں سرمایه کاری سے دونوں پڑوسی ممالک کے مابین اعتماد کی فضا قائم ہوگی اور دونوں ممالک کے تاجر طبقے کو خاصی سہولیات مہیا ہوسکیں گی.
NKB اس سے قبل تب خبروں کی زینت بنا تها جب اس بینک کی بنیاد رکهنے والے ہی سینکڑوں ملین ڈالر کے غبن کے مرتکب پائے گئے. سال 2010ء میں حکومت نے اس بینک کا کنٹرول اپنے ہاته میں لے لیا تها. صدر غنی نے اقتدار سنبهالتے ہی غبن کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کهڑا کرنے کا اعلان کیا تها. ان کی حکومت کا دعویٰ ہے که وه قریب 900 ملین ڈالر کا فراڈ کرنے والوں سے 400 ملین ڈالر سے زائد واپس وصول کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے. اس کیس کا مرکزی مجرم بہی سلاخوں کے پیچھے ہے.
ارب پتی محمد منشا گزشته کچه برسوں سے خطے میں اپنا نیٹ ورک پھیلانے کے لیے خاصے سرگرم ہوگئے ہیں. گزشته برس امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس پاکستانی تاجر نے عندیه دیا تها که وه "نیو کابل بینک" کو خریدنے کے قریب ہیں اور ساته ہی افریقه اور انڈیا تک میں MCB کی شاخین فعال کرنا چاہتے ہیں.