1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

محمد یوسف نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

29 مارچ 2010

پاکستان کے سٹار بیٹسمین محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی اُن کے تئیں ’جانبدارانہ‘ پالیسیوں سے خفا ہوکر پیر کے روز کرکٹ کے کھیل کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا۔

سٹار بیٹسمین محمد یوسف ریٹائر ہوگئےتصویر: AP

کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے حالیہ ناکام دورے کے بعد یونس خان کی طرح محمد یوسف پر بھی غیر معینہ عرصے تک کی پابندی عائد کر دی تھی، جس کے رد عمل میں اب یوسف نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

یونس خان اور محمد یوسفتصویر: AP

محمد یوسف اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’آئی سی سی‘ سے غیر تسلیم شدہ انڈین کرکٹ لیگ ’آئی سی ایل‘ میں شرکت کر کے قومی کرکٹ بورڈ کو ناراض کر دیا تھا۔ یوسف کی کپتانی میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں عبرتناک شکست ہوئی، جس کے بعد تقریباً سبھی حلقوں کی جانب سے ان کی قیادت پر انگلیاں اٹھائی گئی تھیں۔

88 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے یوسف نے تقریباً ساڑھے سات ہزار جبکہ 282 ون ڈے میچوں میں 9624 رنز بنا رکھے ہیں۔ یوسف نے کل انتالیس سنچریاں سکور کی ہیں، جن میں چوبیس ٹیسٹ اور پندرہ ون ڈے سنچریاں شامل ہیں۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی/ خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں