’جرائم میں ملوث شامی مہاجرین کو ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے‘
6 جولائی 2017ترک روزنامے ’ہابر ترک‘ نے اپنی آج کی اشاعت میں ملکی وزیراعظم بن علی یلدرم کے حوالے سے لکھا ہے کہ اگر کوئی شامی تارک وطن مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اور عدالت میں اُس کا جرم ثابت ہو گیا تو اُس کو ملک بدر کرنے کا امکان موجود ہے۔
سبب بنے ہیں۔
اخبار نے ترک وزیراعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’’جو کوئی بھی ترک قوانین توڑتے ہوئے جرم کا ارتکاب کرے گا، اسے عدالت کا سامنا کرنا ہوگا اور اگر ضروری ہوا تو ملک بدر کر دیا جائے گا۔‘‘
ترک سوشل میڈیا اور قوم پرستوں کے حلقوں میں ایسی اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ شامی مہاجرین ملک میں ہونے والے جرائم کے ایک بڑے حصے کے ذمہ دار ہیں۔
علاوہ ازیں مہاجرین پر خرچ ہونے والی رقم اور ترکی میں ملازمتوں کے خدشات کے حوالے سے بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شامی مہاجرین کی جانب سے پر تشدد کارروائیوں کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں سے پیدا ہونے والے خدشات کو کم کرنے کی غرض سے گزشتہ روز ترک وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ترکی میں ہونے والے جرائم میں شامی مہاجرین کا حصہ بہت معمولی ہے۔
ترک وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا تھا، ’’ایسی خبروں کے بارے میں مبالغے سے کام لیا گیا ہے۔‘‘ وزارت داخلہ کے مطابق ایسی خبریں پھیلانے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنا ہے۔ ترکی اس وقت تین ملین مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے جن میں سے زیادہ تعداد شامی مہاجرین کی ہے۔