ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ملیے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی ماں سے جو دن رات اپنی بیٹی کے خوابوں کی تعبیر تلاش کر رہی ہے۔ یہ کہانی ہے ایک 30 سالہ ماں کی جو ایک نجی اسکول میں صفائی کا کام کرتی ہے۔ وہ اور ان کے شوہر دونوں دیہاڑی دار مزدور ہیں، لیکن پھر بھی وہ اپنی بیٹی کو باکسنگ میں آگے بڑھتا دیکھنے کے خواب سے پیچھے نہیں ہٹتے۔