1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے عہدے کی اہل قرار

17 ستمبر 2019

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) میں نائب صدر کے لیے اہل قرار دے کر پارٹی عہدے کے خلاف پی ٹی آئی ارکان کی درخواست خارج کر دی۔

Pakistan Maryam Nawaz Sharif Tochter des Ex-Regierungschefs
تصویر: Getty Images/D. Berehulak

درخواست پر فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سنایا۔

مریم نواز اس وقت احتساب بیورو کی تحویل میں ہیں۔ ان کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے کچھ ارکان کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز چھ جولائی دو ہزار اٹھارہ کو نیب کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار پا چکی ہیں اس لیے وہ پارٹی عہدہ رکھنے کی اہل نہیں۔

 الیکشن کمیشن نے  اپنے فیصلے میں کہا کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل ہیں، تاہم ان کو پارٹی کا قائم مقام صدر نہیں بنایا جاسکتا اور وہ خود بھی پارٹی کا کوئی بھی  فعال عہدہ قبول نہ کریں۔    

تصویر: twitter.com/pmln_org

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کو عوامی خدمت کے لیے کسی عہدے اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے مریم نواز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

 اس سے قبل الیکشن کمیشن کی طرف سے یکم اگست کو یہ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا اور اسے ستائیس اگست کو سنانے کا کہا گیا تھا۔ لیکن بعد میں الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کو پھر موخر کردیا تھا۔

مریم نواز کو مئی میں پارٹی کی نائب صدر کا عہدہ دیا گیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کچھ اراکین نے ان کی تقرری کو چیلنج کر دیا تھا۔

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں