1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسلمان اسلام کے حقیقی پیغام کا احترام کریں: ملالہ یوسفزئی

صائمہ حیدر
19 اکتوبر 2016

پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مسلمانوں پر اسلام کے حقیقی پیغام کا احترام کرنے اور اپنے ملکوں میں جنگوں کے خلاف متحد ہونے پر زور دیا ہے۔

Nobelpreis 2014 Friedensnobelpreis Malala Yousafzai
تصویر: picture-alliance/AP Photo/S. Walsh
تصویر: picture-alliance/AP Photo/S. Walsh

انیس سالہ ملالہ یوسفزئی نے یہ بات آج بروز بدھ متحدہ عرب امارات میں ایک تقریر کے دوران کہی۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان آپس میں قربت پیدا کریں اور عالمی سطح پر کی جانے والی امن کی کوششوں میں حصہ لیتے ہوئے اسلام کے حقیقی پیغام پر عمل کریں۔

 ملالہ نے خواتین کے مستقبل  پر شارجہ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا،’’ ہم اِس خطے میں اپنا مستقبل دیکھنے کے حوالے سے اُس وقت تک بات نہیں کر سکتے جب تک یہاں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا خاتمہ نہ ہو جائے۔‘‘ ملالہ نے شام، عراق اور یمن میں جاری تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،’’ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اِن تنازعات کا بنیادی شکار مسلمان ہی ہیں۔‘‘ ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ عراقی شہر موصل میں موجود اُن پانچ لاکھ بچوں کے بارے میں سوچنا بند نہیں کر سکتیں جو خطرے میں ہیں۔

اکتوبر سن دو ہزار بارہ میں ملالہ پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا تصویر: AP

دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے شہر سوات میں سن انیس سو ستانوے میں پیدا ہوئی تھیں۔ سوات میں طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں پر حملوں کے خلاف ملالہ نے مسلسل آواز اٹھائی اور اُن کی کوششوں کے اعتراف میں انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہونا شروع ہوئی۔ اکتوبر دو ہزار بارہ میں ملالہ  پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا اور وہ سر پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں