1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشائل شوماخر کی 45 ویں سالگرہ، مداح دعا گو

عاطف بلوچ3 جنوری 2014

مشائل شو ماخر کے کبنے نے فارمولا ون کے تاریخ ساز جرمن ڈرائیور کو ایک فائٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی ہمت نہیں ہاریں گے۔ آج بروز جمعہ شو ماخر کے مداح انتہائی احترام سے ان کی 45 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

تصویر: Getty Images

فرانس کے ایک ہسپتال میں زیر علاج مشائل شوماخر کے گھر والوں کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں شو ماخر کے ایسے تمام مداحواں کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے شو ماخر کے ایکسیڈنٹ کے بعد ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’ہم جانتے ہیں کہ وہ (شوماخر) ایک فائٹر ہے اور کبھی بھی ہار نہیں مانیں گے۔‘‘

مشائل شوماخر اتوار کے دن اپنے چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ فرانس کے تفریحی مقام میربیل میں اسکیئنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کے شکار ہو گئے تھے۔ ان کے سر پر گہری چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انہیں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔

مشائل شوماخر آج تین جنوری 1969ء میں پیدا ہوئے تھےتصویر: Getty Images

ان کاعلاج جاری ہے جبکہ ان کی ریکوری سے متعلق متضاد خبریں موصول ہو ہی ہیں تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اگرچہ نازک ہے تاہم وہ مستحکم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ ابھی تک کومے کی حالت میں ہیں۔ ڈاکٹروں کے بقول اگرچہ ان کی حالت میں بہتری ہوئی ہے تاہم وہ مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں آئے ہیں۔

سالگرہ کے دن خاموش اجتماع

2012ء میں فارمولا ون سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے جرمن ڈرائیور نے سات مرتبہ فارمولا ون کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ وہ انیس برس فارمولا ون ریسنگ کی زینت رہے۔

شوماخر کی سابق ٹیم فیراری نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج بروز جمعہ شو ماخر کی 45 ویں سالگرہ کے دن ان کے ہسپتال کے باہر ایک ’خاموش اجتماع‘ کا انعقاد کرے گی۔ شوماخر فرانس کے جنوب مشرقی شہر گرونوبل کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فیراری کے بقول خصوصی بسیں فرانس اور اٹلی کے مختلف مقامات سے شوماخر کے مداحوں کو ان کے ہسپتال کے باہر پہنچائیں گی، جہاں وہ شوماخر کی 45 ویں سالگرہ کے دن ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خاموش اجتماع انتہائی احترام کے ساتھ شوماخر کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرے گا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں