1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشیل بالاک کو جرمن فٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

1 نومبر 2008

جرمن فٹ بال فیڈریشن نے کہا ہے کہ اس نے مشیل بالاک کو جرمن ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر: AP
مشیل بالاک نے عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچوں میں ٹیم کے کھلاڑی تھورسٹین فرنگز کو ٹیم سے باہر رکھنے پر کوچ پر تنقید کی تھیتصویر: picture-alliance/ dpa

یہ فیصلہ جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان مشیل بالاک اور ٹیم کے کوچ Joachim Löw کے درمیان تنازعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمن فٹ بال فیڈریشن کے مطابق بالاک اور ٹیم کے کوچ اپنے اختلافات بھلا چکے ہیں اور ان کے درمیان اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

مشیل بالاک، جو برطانیہ کی کلب ٹیم چیلسی کے مڈ فیلڈر بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ جرمن اخبارات میں چھپنے والے اپنے ان بیانات پر معذرت چاہتے ہیں جس میں انہوں نے عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچوں میں ٹیم کے کھلاڑی تھورسٹین فرنگز کو ٹیم سے باہر رکھنے پر کوچ پر تنقید کی تھی۔

جرمنی کا اگلا میچ برطانیہ کے خلاف ایک دوستانہ میچ ہے جو انیس نومبر کو برلن میں کھیلا جائےگا۔




ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں