1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ثقافتافریقہ

مصر میں چار ہزار سال سے زیادہ پرانی ممی اور مقبرے دریافت

27 جنوری 2023

ماہرین آثار قدیمہ کو پتھر کے مزین شدہ تابوت کے اندر سونے سے ڈھکی ہوئی ایک ممی ملی جو چار ہزار برس سے بھی زیادہ عرصے سے بند تھی۔ یہ قاہرہ کے باہر حال ہی میں دریافت ہونے والی نادر حالیہ دریافتوں میں سے ایک ہے۔

Ägypten Neue Grabungsfunde in Sakkara
تصویر: KHALED DESOUKI/AFP

مصر نے جمعرات کے روز قاہرہ کے جنوب میں قدیم گاوں سقارہ سے ملنے والی آثار قدیمہ کی نئی دریافتوں کے سلسلے کا اعلان کیا، جس میں ایک ایسی ممی (حنوط شدہ لاش) بھی شامل ہے جو تقریبا 4,300 برس قدیم بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیل: فرعون مصر رعمسیس دوم دور کے نوادرات دریافت

سابق وزیر نوادرات زاہی حواس نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ''یہ ممی مصر میں اب تک پائی جانے والی سب سے قدیم ہونے کے ساتھ ہی مکمل ممی بھی ہو سکتی ہے۔''

مصر میں ڈھائی ہزار سال پرانے تابوتوں کی دریافت

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ممی ہیکاشیپس نامی شخص کی ہے۔ حواس نے کہا کہ یہ ممی ''سونے کی پرتوں سے ڈھکی ہوئی تھی'' اور یہ ایک ایسے بڑے چونے کے پتھر کے مزین تابوت کے اندر رکھی ہوئی ہے، جو 4,300 سالوں سے بند پڑا تھا۔ ''بالکل اسی طرح جیسے قدیم مصریوں نے اسے چھوڑا تھا۔''

مصر میں ساڑھے تین ہزار سال پرانے تابوت دریافت

آثار قدیمہ کے ماہرین کو وہاں سے مزید کیا ملا؟

ماہرین آثار قدیمہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس وسیع تر قدیمی قبرستان میں مزید چار مقبرے دریافت کیے ہیں۔ حواس نے کہا کہ ان دریافتوں کی تاریخ پانچویں اور چھٹے خاندانوں سے ملتی ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کا تعلق 25ویں سے 22ویں صدی قبل مسیح سے ہو سکتا ہے۔

ایک اور دریافت ہونے والا مقبرہ اس شخص کا ہے جس کی شناخت فرعون کے '' رازدار"کے طور پر کی گئی ہےتصویر: Sahar Saleem

حواس کا مزید کہنا تھا کہ سائنسدانوں نے جو سب سے بڑی قبر دریافت کی ہے اس کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پادریوں اور اشرافیہ بزرگوں کے نگراں خنم جدیف نامی شخص کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچویں خاندان کے آخری بادشاہ اناس کے اہرام کمپلیکس میں پایا جانے والا یہ مقبرہ ''روز مرہ کی زندگی کے مناظر سے آراستہ'' ہے۔

ایک اور دریافت ہونے والا مقبرہ اس شخص کا ہے جس کی شناخت فرعون کے '' رازدار"کے طور پر کی گئی ہے۔ اس دور میں اس طرح کا لقب محل میں رہنے والے کسی بڑی شخصیت کو ہی عطا کیا جاتا تھا۔

حواس نے بتایا کہ تیسری قبر ایک پادری کی ہے جبکہ چوتھی قبر فیٹیک نامی ایک جج اور مصنف کی بتائی جا رہی ہے۔

ان دریافتوں کا مطلب کیا ہے؟

مصر میں اہم سیاحتی شعبے میں جان ڈالنے کی کوشش کے تحت حالیہ برسوں میں قدیم دور کی دریافتوں کے سلسلے کا اعلان ہوتا رہا ہے۔ سیاحت ملک میں آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اور یہی موجودہ پریشان کن معاشی حالات میں انتہائی ضروری نقد کرنسی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

حالیہ برسوں میں مصر کا شعبہ سیاحت کی حالت بڑی تیزی سے خراب ہوئی ہے، جس میں پہلے تو کورونا کی وبا نے اہم کردار ادا کیا اور پھر یوکرین کے خلاف روسی جنگ نے بھی مصر جانے والے سیاحوں کی تعداد پر منفی اثر ڈالا ہے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

حسن: مصر کا ’ہنرمند ترین‘ بوڑھا

02:35

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں