1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معتبر جرمن شارلیمان پرائز بیلاروس کی اپوزیشن لیڈر کے نام

17 دسمبر 2021

اگلے برس کا شارلیمان پرائز بیلاروس کی اپوزیشن لیڈر اور ان کی دو ساتھیوں کو دیا گیا ہے۔ یہ انعام یورپی اتحاد کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اس کی ابتداء سن 1950 میں ہوئی تھی۔

Karlspreis 2022 Swetlana Tichanowskaja Maria Kolesnikowa und Veronika Zepkal
تصویر: Sergei Grits/AP/dpa/picture alliance

شارلیمان پرائز کا صدر دفتر جرمن شہر آخن میں قائم ہے۔ اس کے دفتر کے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا کہ سن 2022 کا شارلمین پرائز بیلاروس کی جلا وطن اپوزیشن لیڈر سویٹلانا ٹیخانوسکایا اور ان کی دو ساتھیوں (ماریا کولیسنکاوا اور ویروینیکا زیپکالو) کو دیا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل شارلیمان پرائز فرانسیسی صدر کے نام

شارلیمان پرائز ڈائریکٹوریٹ کے چیرمین ژؤرگن لِنڈن نے انعام یافتگان کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بیلاروس کی اپوزیشن لیڈر اور ان کی دو ساتھیوں کو انعام دینے کی بنیادی وجہ ان کا اپنے ملک بیلاروس میں جمہوری اقدار اور آزادی کے لیے بہادارنہ کوششوں کا اعتراف ہے۔

بیلاروس کی خاتون رہنما کی ساتھی اور سرگرم سیاسی کارکن ماریا کولیسنکاوا گیارہ برس کی سزا کاٹ رہی ہیںتصویر: Jean-Francois Badias/AP Photo/picture alliance

ڈائریکٹوریٹ نے یہ بھی بتایا کہ تینوں انعام حاصل کرنے والی خواتین نے شارلیمان پرائز ملنے پر گہری مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہیں یہ انعام اگلے سال چھبیس مئی کو منعقد ہونے والی ایک باوقار تقریب میں دیا جائے گا۔

سخاروف پرائز، روسی صدر کے ناقد ناوالنی کے نام

بیلاروس کی اپوزیشن لیڈر اور ان کی دو ساتھی

انتالیس سالہ جلاوطن اپوزیشن لیڈر سویٹلانا ٹیخانوسکایا کو اِس وقت بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کے خلاف متحدہ اپوزیشن کا مرکزی نام قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں اُس وقت حصہ لیا جب ان کے شوہر سیرگئی ٹیخانووسکی کو الیکشن میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ الیکشن مہم کے دوران انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور صدارتی امیدوار کو اپنے ملک میں گہری عوامی پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوئی اور اب وہ لوکاشینکو اپوزیشن کا چہرہ ہیں۔ ان کے شوہر اس وقت جیل میں ہیں۔

سن 1988 میں اس پرائز کا نام بدل کر انٹرنیشنل شارلیمان پرائز آف آخن رکھ دیا گیا تھا

بیلاروس کی خاتون رہنما کی ساتھی اور سرگرم سیاسی کارکن ماریا کولیسنکاوا گیارہ برس کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ شارلیمان پرائز ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین ژؤرگن لِنڈن نے بتایا کہ اگلے برس ان کی بہن بقیہ دو خواتین کے ساتھ ان کا ایوارڈ وصول کریں گی۔

یہ امر اہم ہے کہ کولیسنکاوا ایک سیاسی کارکن ہونے کے علاوہ موسیقی سے بھی وابستہ ہیں اور مغربی بانسری بجانے کی ماہر اور میوزک ٹیچر بھی ہیں۔ رواں برس انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل ماریا کولیسنکووا کو 'انٹرنیشنل ویمن آف کَرج‘ کے ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔

جرمن لٹریچر فنڈ کا گرینڈ پرائز معروف مصنفہ اُلرِیکے ڈریزنر کے نام

بیلاروس کی اپوزیشن میں سویٹلانا ٹیخانوسکایا اور ماریا کولیسنکاوا کے علاوہ تیسرا نام ویروینیکا زیپکالو کا ہے۔ انہیں بھی شارلیمان پرائز سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے بھی یہ پرائز وصول کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بیلاروس سے جلاوطنی اختیار کرنے والی زیپکالو اس وقت پولینڈ میں مقیم ہیں۔

اس کے وصول کرنے والوں میں سابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی شامل ہیںتصویر: AP

شارلیمان پرائز

اس معتبر انعام کو اکہتر بس قبل سن 1950 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ انعام یورپی انضمام کے داعی بادشاہ شارلیمان کے نام پر ہے۔ اسی بادشاہ کو بابائے یورپ بھی کہا جاتا ہے۔ مرنے کے بعد شارلیمان کی تدفین جرمن شہر آخن میں کی گئی تھی۔ سن 1988 میں اس پرائز کا نام بدل کر انٹرنیشنل شارلیمان پرائز آف آخن رکھ دیا گیا تھا۔ انعام دینے کی تقریب آخن شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد کی جاتی ہے۔

2021ء کا لائبنٹس ایوارڈ پاکستانی نژاد محققہ آصفہ اختر کے نام

اس کے وصول کرنے والوں میں سابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور موجودہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی شامل ہیں۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلے جرمن چانسلر کونراڈ آڈیناور بھی شارلیمان پرائز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں ہیں۔ کیتھولک مسیحی پوپ جان پال دوم بھی اس پرائز سے نوازے گئے تھے۔ سن 2021 میں یہ انعام رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس کو دیا گیا تھا۔

ع ح/ ع آ (ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں