1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

معروف امریکی خلاباز ولیم اینڈرس طیارے کے حادثے میں ہلاک

8 جون 2024

ولیم اینڈرس کو چاند کا سفر کرنے والے پہلے امریکی خلائی جہاز اپولو ایٹ کے عملے کا رکن ہونے ساتھ ساتھ خلا سے زمین کی پہلی رنگین تصویر’ارتھ رائز‘ اتارنے کا اعزاز حاصل تھا۔

اینڈرس کو  چاند کا سفر کرنے والے پہلے امریکی خلائی جہاز اپولو ایٹ کے عملے کا رکن ہونے ساتھ ساتھ  خلا سے زمین کی پہلی رنگین تصویر’ارتھ رائز‘ اتارنے کا اعزاز حاصل تھا
اینڈرس کو چاند کا سفر کرنے والے پہلے امریکی خلائی جہاز اپولو ایٹ کے عملے کا رکن ہونے ساتھ ساتھ خلا سے زمین کی پہلی رنگین تصویر’ارتھ رائز‘ اتارنے کا اعزاز حاصل تھا تصویر: Ed Kolenovsky/AP/picture alliance

خلا سے دنیا کی پہلی رنگین تصویر اتارنے والے معروف امریکی خلاباز ولیم اینڈرس ہوائی جہاز کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔  ان کے بیٹے گریگ اینڈرز نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کے روز پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 90 سالہ سابق خلا باز اکیلے ہی ایک چھوٹے طیارے کو اڑا رہے تھے، جب یہ  طیارہ ریاست واشنگٹن میں سان جوآن جزائر کے پانیوں میں گر گیا۔

اینڈرس پہلی مرتبہ زمین کے مدار سے باہر نکلنے اورچاند کا سفر کرنے والے امریکی خلائی جہاز اپالو ایٹ کے عملے کے رکن بھی تھی ۔ انہوں نے دنیا کی مشہور ترین تصاویر میں سے ایک اور ''ارتھ رائز‘‘  کے نام سے اپنی پہچان رکھنے والی تصویر اتاری تھی، جس میں زمین کو 1968 میں خلا سے ایک سایہ دار نیلے سنگ مرمر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

اینڈرس پہلی مرتبہ زمین کے مدار سے باہر نکلنے اور چاند کا سفر کرنے والے امریکی خلائی جہاز اپالو ایٹ کے عملے کے رکن بھی تھیتصویر: Manuel Balce Ceneta/AP/picture alliance

ہم حادثے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

 سوشل میڈیا پر اینڈرس کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی فوٹیج میں مبینہ طور پر طیارے کو پانی میں گرنے سے پہلے فضا میں ایک غوطہ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سان جوآن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ انہیں صبح کے قریب ایک کال موصول ہوئی  کہ ایک پرانے ماڈل کا طیارہ، جو شمال سے جنوب کی طرف اڑ رہا تھا پھر پانی میں گر کر ڈوب گیا۔‘‘

فیڈرل ایوی ایشن ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت بیچ اے 45 ہوائی جہاز میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا، جسے اینڈرس قرار دیا جا رہا ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

’ارتھ رائز‘ تصویر سے ماحولیاتی تحریک کا جنم

’’ارتھ رائز‘‘ تصویر خلا سے لی گئی زمین کی پہلی رنگین تصویر تھی اور اسے جدید تاریخ کی سب سے مشہور تصاویر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ناسا کے ایک ریٹائرڈ خلاباز اور ایریزونا سے امریکی سینٹ کے رکن مارک کیلی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ''بل اینڈرس نے ہمارے سیارے اور اپنے بارے میں ہمارے نقطہء نظر کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔‘‘  ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے اینڈرس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ''چاند کی دہلیز تک سفر کیا اور ہم سب کو خود کو دیکھنے میں مدد کی۔‘‘

ارتھ رائزتصویر: picture-alliance/NASA/Cover Images

اینڈرس نے خود کہا تھا کہ یہ تصویر خلائی پروگرام میں ان کی سب سے اہم شراکت تھی، ''ہم پیچھے اور الٹا جا رہے تھے، واقعی میں زمین یا سورج کو نہیں دیکھ سکتے تھے لیکن جب ہم گھومتے پھرتے واپس آئے تو پھر  پہلی بار ارتھ رائز دیکھا۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ زمین خلاء سے کس طرح نازک اور بظاہر جسمانی طور پر معمولی نظر آتی ہے  لیکن پھر بھی یہ انسانوں کا گھر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یقینی طور پر اب تک کی سب سے زیادہ متاثر کن چیز تھی۔ اس انتہائی نازک، رنگین ورب کو دیکھنے کے لیے، جو مجھے کرسمس کے درخت کے زیور کی طرح لگتا تھا جو اس انتہائی بدصورت قمری زمین کی تزئین میں آتا ہے، واقعی اس کے برعکس تھا۔"  اس تصویر کویہ دکھا کر کہ زمین خلا سے کتنی نازک اور الگ تھلگ دکھائی دیتی ہے،  ایک عالمی ماحولیاتی تحریک کو جنم دینے کا سہرا بھی باندھا جاتا ہے ۔

ش ر ⁄ ع ت (اے پی، روئٹرز)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں