بھارتی فلمی صنعت کی معروف سپر سٹار اداکارہ سری دیوی چّون برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کا انتقال ہفتہ چوبیس فروری کو رات گئے دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، جہاں وہ ایک شادی میں شرکت کے لیے گئی ہوئی تھیں۔
اشتہار
بھارتی فلمی صنعت بالی وُڈ کے مرکز ممبئی سے اتوار پچیس فروری کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق سری دیوی کپور کا شمار ہندی سینما کے سب سے بڑے ناموں میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے ایک بھتیجے کی شادی میں شرکت کے لیے دبئی گئی ہوئی تھیں، جہاں سے ملنے والی ان کی اچانک موت کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے کروڑوں شائقین اور بالی وُڈ میں ان کے سینکڑوں ساتھی فلمی فنکاروں کو انتہائی افسردہ کر دیا۔
سری دیوی کی موت پر بالی وُڈ کی معروف ہیروئن پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا، ’’میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اپنے افسوس کا اظہار کر سکوں۔ میری طرف سے ہر اس انسان کے ساتھ تعزیت کا اظہار جو سری دیوی سے پیار کرتا تھا۔ ان کی موت بھارتی سینما کے لیے ایک تاریک دن ہے۔‘‘
سری دیوی کا پیدائشی نام سری امّا یانگر ایپّن تھا اور انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ سٹار کی حیثیت سے محض چار برس کی عمر میں کیا تھا۔ ان کا فلمی کیریئر مجموعی طور پر چار عشروں سے بھی زائد عرصے پر محیط تھا۔
کروڑ پتی بھارتی اداکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے بہت سے روشن ستارے آج کروڑوں روپے کے مالک ہیں۔ لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے یہ جاننا بہت دلچسپ ہو گا کہ ان معروف فنکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
تصویر: Getty Images/A. Rentz
امیتابھ بچن
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن فلموں میں آنے سے قبل ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ اُن کو پہلی ملنے والی تنخواہ پانچ سو روپے تھی۔
تصویر: J. Tallis/AFP/Getty Images
سلمان خان
’دبنگ فیم‘ سلمان خان نے اپنا کیریئر اسٹیج ڈانس پرفارمر کے طور پر شروع کیا تھا۔ سلمان کو ایک ڈانس شو کے پچھتر روپے ملا کرتے تھے۔
تصویر: Getty Images/AFP
عرفان خان
معروف کیریکٹر ایکٹر عرفان خان اداکاری میں آنے سے قبل ٹیوشن پڑھایا کرتے تھے جس کے انہیں پچیس روپے ملے تھے۔
تصویر: STRDEL/AFP/Getty Images
کلکی کوچلن
کلکی اداکاری سے پہلے انگلینڈ کے ایک کیفے میں ویٹرس کا کام کرتی تھیں۔ اُن کی پہلی آمدنی چالیس پونڈ تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/S. Hussain
دھر میندر
شہرہ آفاق بولی ووڈ ہیرو دھرمیندر کو اُن کی پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ کے لیے کام کرناے کا معاوضہ اکیاون روپے ادا کیا گیا تھا۔
تصویر: AP
رندیپ ہڈا
بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر رندیپ ہڈا آسٹریلیا میں ایک ریستوران میں بطور ویٹر کام کرتے تھے۔ اس کام کے لیے انہیں فی گھنٹہ آٹھ آسٹریلین ڈالر اجرت ملی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان آج بھارتی فلم انڈسٹری کے چوٹی کے ہیرو شمار ہوتے ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل خان نے کیا کیا پاپڑ بیلے۔ شاہ رخ خان ٹرینوں میں ریزرو نشتیں کسی مسافر کے ہاتھ بیچ دیتے تھے اور اس طرح کچھ پیسے بنا لیا کرتے تھے۔
تصویر: picture-alliance/Dinodia Photo Library
سونم کپور
قابل اور حسین اداکارہ اور معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا تھا اور انہیں ماہانہ تین ہزار روپے تنخواہ ملتی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/L. Venance
رتک روشن
رتک روشن نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے سو روپے معاوضے کے بدلے کام کا آغاز کیا تھا۔
تصویر: Imago/Zuma Press
عامر خان
عامر خان نے فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کا آغاز کیا اور انہیں جو پہلی تنخواہ ملی وہ ایک ہزار روپے تھی۔
تصویر: 2008 Aamir Khan Productions
نصیرالدین شاہ
نصیرالدین شاہ بھارتی آرٹ فلموں کے ایک مایہ ناز اداکار ہیں۔ سوشل موضوعات پر اُن کی بیشتر فلمیں بار بار دیکھنے کے قابل ہیں۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ شاہ پہلی بار ایک فلم میں چتا کو آگ لگائے جانے کے ایک سین میں ارد گرد کھڑے تماشائیوں میں شامل تھے اور اس کام کے لیے انہیں ساڑھے سات روپے ملے تھے۔
تصویر: AP
عمران ہاشمی
رومانوی فلموں کے ہیرو عمران ہاشمی کو ایک مچھر مار دوا کے ٹی وی اشتہار میں کام کرنے کے عوض 2500 انڈین روپے بطور معاوضہ دیے گئے تھے۔
تصویر: Getty Images/A. Rentz
12 تصاویر1 | 12
ان کی انتہائی کامیاب اور یادگار فلموں میں سے ’چاندنی‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’موالی‘ اور ’تحفہ‘ محض چند ایک نام ہیں۔ انہیں انڈین فلم انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں پدم شری ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، جو بھارت کا چوتھا اہم ترین سول ایوارڈ ہے۔ سری دیوی کو بالی وُڈ کی ’پہلی خاتون سپر سٹار‘ بھی قرار دیا جاتا تھا اور ان کے کیریئر کے نقطہء عروج پر ان کا نام ہی کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سری دیوی کی اچانک موت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ’’معروف اداکارہ سری دیوی کی اچانک اور بہت بے وقت موت پر مجھے شدید دکھ ہوا ہے۔ وہ بالی وُڈ کی بہت بڑی شخصیات میں سے ایک تھیں، جنہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران ایک متاثر کن اداکارہ کے طور پر بہت سے یادگار کردار نبھائے۔‘‘
بھارت میں آج ملکی نیوز میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اور فلمی دنیا میں ہر طرف سری دیوی کی موت کی خبر ہی چھائی ہوئی ہے۔ ان کی موت پر بالی وُڈ کی بہت سی سرکردہ شخصیات کی طرف سے سوشل میڈیا پر شائع کیے جانے والے پیغامات میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بالی ووڈ کی اداکارہ مائیں
ایک زمانہ تھا جب بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارائیں شادی کے بعد پردہء سیمیں سے اپنا تعلق توڑ دیتی تھیں۔ لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔ بالی وڈ کی حسینائیں اب بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے کیرئیر پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔
تصویر: Getty Images/I. Gavan
کرینہ کپور
کرینہ کپور بھی بالی ووڈ کی ماؤں میں شامل ہو تو گئی ہیں، تاہم بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر خوب تنازعہ بھی کھڑا ہوا۔
تصویر: DW/P. Tewari
رانی مکھر جی
ادیرا چوپڑا کی پیدائش کے بعد رانی مکھرجی بالی وڈ کی ماؤں کا حصہ بن گئی ہیں ۔ فلم ساز آدتیا چوپڑا سے شادی کے بعد بھی وہ آزادانہ طور پر فلمیں کرتی رہی ہیں۔
تصویر: DW/P. Mani Tewari
ایشوریہ رائے بچن
بالی ووڈ کی سب سے معروف ماں ایشوریہ بچن تصور کی جاتی ہیں۔ بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن کی بہو ہونے کی وجہ سے، ابھیشیک، ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھيا اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/epa/I. Langsdon
کاجول
اجے دیوگن کے ساتھ شادی کرنے کے بعد کاجول کی زیادہ تر توجہ اپنے خاندان پر رہی ہے تاہم وہ گاہے گاہے فلموں میں نظر آتی رہتی ہیں اور ہر بار ہی فلم بینوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP
شلپا شیٹھی
شلپا کا فلمی کیریئر بھلے ہی ختم ہو گیا ہے لیکن کرکٹ فرنچائزز کی خریداری کے بعد شلپا نہ صرف گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں بلکہ انہوں نے اپنے شوہر راج کنڈارا کے ساتھ اپنا کاروباری کیریئر جاری رکھا ہے۔
تصویر: AP
مادھوری ڈکشٹ
شادی کے بعد مادھوری ڈکشٹ نے اپنی زندگی مکمل طور پر اپنے خاندان کے لیے وقف کر دی تھی لیکن بچوں کے بڑے ہونے کے بعد وہ دوبارہ گلیمر کی دنیا میں واپس آئی ہیں۔ تاہم اس بار مادھوری ٹی وی پر زیادہ نظر آتی ہیں۔
تصویر: Getty Images
کونکنا سین شرما
کونکنا سین نے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی فلم انڈسٹری سے ناطہ نہیں توڑا۔ شوہر رنویر شوری سے تعلقات خراب ہونے کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔ بالآخر دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
تصویر: AP
ملائکہ ارورا خان
پاپولر بھارتی ہیرو سلمان خان کی بھابی ہونے کے باوجود ملائکا نے بالی ووڈ میں اپنی جگہ خود بنائی ہے۔ گھر داری اور بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ وہ اپنے فلمی کیرئیر پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہیں۔
تصویر: UNI
سشمیتا سین
مس یونیورس بننے والی سشمیتا سین بالی وڈ کی وہ واحد ماں ہیں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ دو بچیوں کو گود لینے والی سشمیتا اُن کی پرورش پوری توجہ سے کر رہی ہیں۔