معروف پولستانی موسیقار گورَیکی انتقال کر گئے
13 نومبر 2010نازارووا نے بتایا کہ پولینڈ کے اس عظیم موسیقار کو طویل عرصے تک کئی طرح کی طبی پیچیدگیوں کا سامنا رہا، جن میں عارضہء قلب کے علاوہ پھیپھڑوں کی شدید انفیکشن بھی شامل تھی۔
کاتووِیس میں پولستانی ریڈیو آرکیسٹرا کی اس ڈائریکٹر نے خبر ایجنسی AP کو بتایا کہ وہ خود اور ایک اور پولستانی کمپوزر کرسٹوف پَینڈے رَیکی گزشتہ بدھ کے روز یعنی گورَیکی کے انتقال سے دو دن قبل انہیں دیکھنے ہسپتال گئے تھے۔
گورَیکی کو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ شہرت ان کی تیسری سمفنی Sorrowful Songs کی وجہ سے ملی تھی۔ یہ سمفنی 1994 میں امریکہ میں شائع ہوئی تھی، جو بعد میں ’بیسٹ سیلر‘ بن گئی تھی۔ اس سمفنی کی ایک ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔
گورَیکی 1933 میں چھ دسمبر کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی سمفنی تھری جرمن شہر باڈن باڈن کے ایک نشریاتی ادارے ساؤتھ ویسٹ ریڈیو کے ایماء پر کمپوز کی تھی، جو انہوں نے اس سے بھی کئی سال پہلے لکھی تھی۔
رپورٹ: مقبول ملک
ادارت: عاطف توقیر