1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معزول عدلیہ تیس دن میں بحال ہو گی

15 اپریل 2008

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں اتحادی حکومت کی سربراہی ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شری رحمان نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی پر اتحاد میں اتفاق ہے۔

تاہم شری رحمان نے کہا کہ معزول عدلیہ کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنا ابھی باقی ہے۔

اس ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کچھ خفیہ عناصر نو منتخب حکوت کے خلاف سازش کر رہے ہیں تاہم نو منتخب حکومت اس سازش کو ناکام بنا دی گی۔

ماہرین کے مطابق عدلیہ کی بحالی کی طرف مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اوراسفند یار ولی کا سیاسی عزم نئے اتحاد کو مضبوطی کی نشانی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں