1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معمولی چوری کرنے والا ’قیمتی ترین چیز‘ ہی بھول گیا

10 جون 2020

جرمنی میں بہت ہی معمولی چیز چوری کرنے کی کوشش کرنے والا شخص ناکامی کے بعد جائے واردات سے فرار ہوتے ہوئے اپنی زندگی کا ایک ’قیمتی سرمایہ‘ وہیں بھول گیا۔

Polizeiauto der Polizei Köln im Einsatz.
تصویر: picture-alliance/Geisler-Fotopress/C. Hardt

جرمن شہر باؤٹزن کی پولیس کے مطابق 29 سالہ مشتبہ شخص ایک سپر مارکیٹ میں معمولی مالیت کی چیز چرانے کی کوشش میں تھا مگر جب وہ دروازے پر پہنچا تو وہاں سکیورٹی الارم بج اٹھا، جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ آئے ہوئے اس شخص نے جمعہ پانچ جون کو رات کے قریب 9:00 بجے سپر مارکیٹ سے مچھلی کے دو پیکٹ چرانے کی کوشش کی، جن کی مجموعی مالیت محض پانچ یورو بنتی ہے۔ تاہم پیکٹوں پر سکیورٹی لیبل کی سبب جب یہ شخص کیش کاؤنٹر پر ادائیگی کیے بنا وہاں سے نکلنے لگا تو وہاں الارم بج اٹھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ شخص پکڑے جانے سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہو گیا مگر گھبراہٹ کے عالم میں اپنے بیٹے کو وہیں چھوڑ گیا۔ پولیس اس کے بیٹے کی مدد سے جب اس کے گھر پہنچی تو اس کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ وہ شخص زخمی ہونے کے سبب طبی امداد کے لیے ہسپتال گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ شخص فرار کی کوشش کے دوران ہی گر کر زخمی ہوا۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا /  ا ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں