1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آفاتشمالی مقدونیہ

مقدونیہ کے ایک نائٹ کلب میں آتش زدگی، کم از کم 51 ہلاک

افسر اعوان اے ایف پی، اے پی کے ساتھ
16 مارچ 2025

جنوب مشرقی یورپی ملک مقدونیہ میں اتوار کو علی الصبح ایک نائٹ کلب میں آتش زدگی کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 100 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شمالی مقدونیہ کی ایک فائر بریگیڈ گاڑی
یورپی ریاست شمالی مقدونیہ میں ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک جبکہ 100 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔تصویر: Georgi Licovski/EPA/dpa/picture alliance

شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ پنچے ٹوشکووسکی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آتش زدگی کا یہ واقعہ ملک کے ایک جنوبی شہر کوچانی میں آج اتوار 16 مارچ کو علی الصبح پیش آیا۔ اس واقعے میں اب تک 51 افراد کی ہلاکت جبکہ ایک سو سے زائد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کلب میں موجود افراد کے اہل خانہ ہسپتالوں کے باہر جمع ہیں اور کوچانی کی مقامی انتظامیہ سے معلومات فراہم کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔تصویر: Petr Stojanovski/DW

وزیر داخلہ کے مطابق ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران یہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 2:35 پر بھڑکی۔ ان کا کہنا تھا نوجوانوں کی طرف سے فائر ورکس کے استعمال کے سبب چھت نے آگ پکڑ لی۔

جدید شہروں میں آگ تیزی سے کیوں پھیلتی ہے اور سدباب کیا ہے؟

جرمنی میں آتش بازی کے دوران مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں کنسرٹ ہال کے اندر افراتفری دیکھی جا سکتی ہے۔

'ناقابل تلافی نقصان‘

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کلب میں موجود افراد کے اہل خانہ ہسپتالوں کے باہر جمع ہیں اور کوچانی کی مقامی انتظامیہ سے معلومات فراہم کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ پنچے ٹوشکووسکی کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

شمالی میسیڈونیا کے وزیر اعظم خِرسٹیان مِٹکوسووکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''یہ میسیڈونیا کے لیے ایک مشکل اور دکھ بھرا دن ہے۔تصویر: Boris Grdanoski/AP/picture alliance

شمالی میسیڈونیا کے وزیر اعظم خِرسٹیان مِٹکوسووکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''یہ میسیڈونیا کے لیے ایک مشکل اور دکھ بھرا دن ہے۔ اتنے زیادہ نوجوان لوگوں کی زندگی جانے کا نقصان ناقابل تلافی ہے، اور خاندانوں، پیار کرنے والوں اور دوستوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔‘‘

ا ب ا/ک م (اے پی، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں