1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملائشیا کے سابق وزیراعظم محی الدین پر بدعنوانی کے الزامات

10 مارچ 2023

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو کووڈ وبا کے ابتدائی دنوں میں مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزامات کی تردید کی ہے اور فی الحال انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

Malaysia, Kuala Lumpur | Ex-Premierminister Muhyiddin Yassin wegen Korruption angeklagt
تصویر: Hasnoor Hussain/REUTERS

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین پر جمعے کے روز رشوت لینے اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے۔ اس طرح وہ ملک کے ایسے دوسرے رہنما بن گئے، جن پر عہدہ چھوڑنے کے بعد بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

محی الدین سن 2020 سے2021ء کے درمیان 17ماہ تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے عدالت میں کہا کہ وہ قصوروار نہیں ہیں اور ان پر سیاسی محرکات کی بنا پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

محی الدین یاسین پر جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہےتصویر: FL Wong/AP/picture alliance

محی الدین پر کیا الزامات ہیں؟

محی الدین یاسین پر الزام ہے کہ انہوں نے ملائشیا کے وبائی امراض فنڈ میں اعانت دینے کے بدلے میں کمپنیوں کو ٹھیکے دینے کے لیے ان سے رشوت وصول کی۔

ملائشیائی اراکین پارلیمان کی کرپشن سے بچنے کی تربیت

استغاثہ نے الزام لگایا کہ محی الدین کی سیاسی جماعت بیرساتو کے لیے تقریباً 51.4 ملین ڈالر رشوت وصول کیے گئے۔

محی الدین پر 195ملین رنگٹ (ملائشیائی کرنسی) کی منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے، جو انہوں نے پارٹی کے خزانے میں جمع کرائے۔

جرم ثابت ہونے پر انہیں 20 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

استغاثہ نے الزام لگایا کہ محی الدین کی سیاسی جماعت بیرساتو کے لیے تقریباً 51.4 ملین ڈالر رشوت وصول کیے گئےتصویر: Arif Kartono/AFP/Getty Images

ملائشیا میں بدعنوانی

محی الدین سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور دھیرے دھیرے اعلیٰ عہدے تک پہنچ گئے۔ نجیب رزاق کو بھی ایک ریاستی سرمایہ کاری کمپنی میں ہیراپھیری کے الزام میں بارہ برس جیل کی سزا کاٹنی پڑی تھی۔

ملائیشیا میں ایمرجنسی نافذ، پارلیمان معطل

ملائیشیا کا سیاسی بحران، مہاتیر محمد وزیر اعظم نہیں بن پائے

سن 2015 میں مذکورہ اسکینڈل پر حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے انہیں برطرف کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس ملک کی کثیر نسلی اتحادی حکومت کی تشکیل کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والے انورابراہیم نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک سے بدعنوانی کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔

 ج ا/ ش ر    (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں