1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملائیشیا: سابق وزیراعظم پر بادشاہ کی توہین کا الزام

27 اگست 2024

حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم محی الدین یاسین پر ملائیشیا کے سابق بادشاہ کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مختلف ریاستوں کے درمیان گردش کرنے والی بادشاہت کو نہایت احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

محی الدین یاسین، اپنے حامیوں کے ساتھ
سابق وزیر اعظم محی الدین کے خلاف گزشتہ برس پہلے ہی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، جسے انہوں نے سیاسی بنیاد پر مبنی قرار دیا تھاتصویر: Wong Fok Loy/Sopa/Zuma/picture alliance

ملائیشیا میں حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کے خلاف 15 اگست کے روز ایک سیاسی تقریر میں ملک کے سابق بادشاہ کی مبینہ طور پر توہین کرنے پر، بغاوت جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ملائیشیا کے 17ویں بادشاہ سلطان ابراہیم کی حلف برادری کی تقریب

محی الدین یاسین نے سن 2020 اور 2021 کے درمیان ملک پر حکومت کی۔ وہ ملائیشیا کے قدامت پسند، مالائی مرکوز اپوزیشن بلاک کی قیادت کرتے ہیں۔ البتہ انہوں نے ان مبینہ الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔

ملائیشیا نے لازمی موت کی سزا ختم کر دی

ملائیشیا میں بادشاہت ایک رسمی عہدہ ہے، تاہم یہ انتہائی قابل احترام ہوتا ہے، اگر اس کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے جائیں، تو نوآبادیاتی دور کے ایک قانون کے تحت اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

ملائیشیا میں بادشاہت کی ایک منفرد شکل ہے، جس کے تحت نو ریاستوں کے شاہی خاندان کے لوگ ہر پانچ سال پر یکے بعد دیگر شاہی تخت سنبھالتے ہیں۔

ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم ملک کے نئے وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم محی الدین کے خلاف گزشتہ برس پہلے ہی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، جسے انہوں نے سیاسی بنیاد پر مبنی قرار دیا تھا۔

محی الدین پر الزام کیا ہے؟

استغاثہ کا کہنا ہے کہ محی الدین یاسین نے سوال اٹھایا تھا کہ آخر سابق شاہ سلطان عبداللہ نے سن 2022 کے عام انتخابات کے بعد انہیں ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے لیے مدعو کیوں نہیں کیا، جبکہ پارلیمان معلق تھی اور انہیں کافی قانون سازوں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

شمال مشرقی ریاست کیلانتن میں ضمنی انتخابی مہم کے دوران محی الدین نے بادشاہ سے متعلق بعض باتیں کہی تھیں، جسے استغاثہ سابق بادشاہ کی ساکھ کے لیے نقصان کے طور پر دیکھ رہا ہےتصویر: Vincent Thian/AP/picture alliance

واضح رہے کہ جنوری میں اپنے پانچ سالہ دور اقتدار سے سبکدوش ہونے والے سلطان عبداللہ نے نومبر 2022 میں اس وقت کے اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا، جب انور ابراہیم نے ایک متحدہ حکومت بنانے کے لیے حریف جماعتوں کی حمایت حاصل کی تھی۔

ملائیشیا: سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو عدالت نے بدعنوانی کا مجرم قرار دے دیا

شمال مشرقی ریاست کیلانتن میں ضمنی انتخابی مہم کے دوران محی الدین نے بادشاہ سے متعلق یہ بات کہی تھی، جسے استغاثہ سابق بادشاہ کی ساکھ کے لیے نقصان کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

ملائیشیا کا اگلا وزیر اعظم کون ہو سکتا ہے؟

البتہ خود سلطان عبداللہ نے محی الدین کے مبینہ ریمارکس پر کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن ان کے بیٹے نے کہا ہے کہ یہ خطرناک تھا، جس سے بادشاہت میں اعتماد مجروح  ہوتا ہے۔

ان کے وکیل کے مطابق اگر محی الدین پر جرم ثابت ہوا، تو انہیں تین سال تک قید اور زیادہ سے زیادہ 5,000 رنگٹ (1,148 ڈالر) کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 ص ز/ ج ا (اے پی، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں