ملبورن میں فارمولا ون کے امسالہ سیزن کا آغاز
27 مارچ 2009
فارمولا ون سیزن کے آغاز پر مجموعی طور پرپہلے دن کےدونوں پریکٹس سیشنز میں ویلیمز ٹیم کے ڈرائیور نیکوروز بیرگ تیز ترین ڈرائیور رہے۔
ٹویوٹا، براؤن جی پی اور ویلیمز کی ٹیمیں جو کل دن بھر خود پر لگائے گئے ان الزامات کے جوابات میں مصروف رہیں جو ان کی کاروں کے غیر قانونی ہونے کے بارے میں کچھ ٹیموں کی جانب سے لگائے گئے تھے، آج ریس میں یہی تین ٹیمیں نمایاں دکھائی دیں۔
پہلے دونوں شیشنز میں روایاتی طور پر نمایاں رہنے والی ٹیمیں متاثر کن کارکارگی پیش نہ کر پائیں۔ مکلارین سے وابستہ موجودہ عالمی چیمپئین اوربرطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن ریس کے دونوں پریکٹس سیشنز میں 16ویں اور 18 ویں نمبر پر رہے۔ ریڈبل ٹیم دوسرے سیشن میں نمایاں رہی جبکہ فیراری کے لئے پہلا دن ملا جلا رہا۔
رواں سال کی پہلی گراں پری ریس کے آغاز سےکچھ ہی قبل فیراری، ریڈ بل اور رینو کی جانب سے ویلیمز، براؤن جی پی اور ٹویوٹا کی ٹیموں کی کاروں میں استعمال ہونے والے چند مرکزی پرزوں کے غیر قانونی استعمال سے متعلق درخواست دی گئی تھی۔ تاہم اس درخواست کوموٹر سپورٹس کی گورننگ باڈی FIA نے مسترد کر دیا تھا۔
اس درخواست میں کہا گیا تھاکہ ویلیمز، براؤن جی پی اور ٹویوٹاکی ٹیموں کی کاروں میں استعمال ہونے والا ’ ڈفیوزر‘ فارمولا ون کے نئے ضوابط سے متصادم ہے۔
جمعہ کے روز آج میلبورن کے ایلبرٹ پارک سٹریٹ سرکٹ میں ہونے والی فارمولا ون سیزن کی اولین ریس سے قبل پہلے دن کی پریکٹس کے دونوں سیشنزمیں یہی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر چھائی رہیں۔ پہلے سیشن میں روز بیرگ سب سے تیز رفتار رہے انہوں نے پہلا سیشن تقریبا ایک منٹ اور 26.6سیکنڈوں میں طے کریا۔ دوسرے سیشن میں یہ جرمن ڈرائیور اس سے بھی زیادہ تیز رفتار نظر آئے۔ انہوں نے دوسرا سیشن ایک منٹ اور 26.0 سیکنڈوں میں مکمل کیا۔