ایک زمانہ تھا، جب اونٹ کی کھال سے تیار کردہ رنگا رنگ لیمپ اور آرائش کا دیگر سامان تقریبا ہر گھر کی تزئین کا ایک لازمی جزو ہوا کرتا تھا۔ تاہم اب یہ روایتی ملتانی آرٹ بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ لوگوں کو احساس ہوتا جا رہا ہے کہ گھروں کو سجانے کی خاطر جانوروں کا خون بہانا لازمی نہیں۔