1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی حملہ آوروں کو پاکستانی ایجنسیوں کی حمایت حاصل تھی: من موہن سنگھ

افتخار گیلانی، نئی دہلی6 جنوری 2009

بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر حالیہ ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کے تازہ بیان پر اسلام آباد نے سخت ردّ عمل ظاہر کیا ہےتصویر: AP

بھارتی ریاستوں کے وُزرائے اعلیٰ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ جس مہارت سے یہ دہشت پسندانہ حملے کئے گئے، اُسے دیکھتے ہوئے یہی لگتا ہے کہ حملہ آوروں کو اسلام آباد کی سرکاری ایجنسیوں کی تائید و حمایت حاصل تھی۔

نومبر میں مسلح شدت پسندوں نے بھارتی شہر ممبئی کے ہوٹل تاج، اوبیرائے اور ٹرائیڈنٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایاتصویر: AP

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا:’’یہ بات بالکل واضح ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ممبئی میں دہشت پسندانہ حملے پاکستان میں قائم تنظیم لشکرِ طیبہ نے کئے۔ اب تک کی جانے والی تحقیقات کی بنیاد پر، جس میں اُن غیر ممالک کی ایجنسیاں بھی شامل ہیں، جن کے شہری اِن حملوں میں مارے گئے، اِس بات کے کافی شواہد ہیں کہ جس فوجی مہارت اور صفائی سے یہ حملہ کیا گیا، اِسے پاکستان کی سرکاری ایجنسیوں کی ضرور مدد حاصل ہوگی۔‘‘

پاکستان نے تاہم اِن الزامات کو غیر ذمہ دارانہ اور منفی پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اِس طرزِ عمل سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے بلکہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار عناصر تک پہنچنے کے امکانات بھی معدوم ہو سکتے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں