1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی میں ایپل کے پہلے بھارتی ریٹیل اسٹور کا افتتاح

18 اپریل 2023

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ممبئی شہر کے باندرہ کے ایک مال میں ایپل کے پہلے اسٹور کا افتتاح کیا۔ بھارت میں ایپل کی آن لائن موجودگی تو تھی، تاہم کمپنی کا کوئی باضابطہ اسٹور نہیں تھا۔

Indien Mumbai | Erster Apple Store
تصویر: Francis Mascarenhas/REUTERS

ٹیکنالوجی کی معروف امریکی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے آج منگل کے روز بھارت میں ایپل کے پہلے فزیکل ریٹیل اسٹور کا افتتاح کیا۔ یہ شو روم ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں واقع ایک مال میں کھولا گیا ہے، جس کے دیدار کے لیے اپیل کے ہزاروں شائقین کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی کے مداح بھی موجود تھے۔

ایپل کے چین پر انحصار میں کمی کے لیے بھارت مددگار

بھارتی بازار میں آف لائن موجودگی کو بڑھانے اور اپنے قریبی حریف سام سینگ سے مقابلہ کرنے کے لیے ایپل کا یہ ایک بڑا قدم ہے۔

تمام سمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، نیا یورپی قانون منظور

کک اس کے لیے بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے شو روم کے افتتاح سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا، ''ہیلو، ممبئی! ہم اپنے صارفین کو نئے ایپل کے اسٹور میں خوش آمدید کہنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتے۔''

تین سال بعد دنیا کا ہر چوتھا آئی فون بھارت میں بنا ہوا ہو گا

اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایپل کا دوسرا ریٹیل اسٹور دارالحکومت دہلی میں اسی ہفتے جمعرات تک کھلنے والا ہے اور اس کے لیے بھی ٹم کک دہلی آنے والے ہیں۔ اب ممبئی اور دہلی کے لوگ یا یہاں کا سفر کرنے والے ان اسٹورز سے ایپل مصنوعات کی خریداری کا تجربہ کر سکیں گے۔

اپیل کا آئی فون چودہ بھارت میں تیار کرنے کا منصوبہ

بھارتی بازار میں آف لائن موجودگی کو بڑھانے اور اپنے قریبی حریف سام سینگ سے مقابلہ کرنے کے لیے ایپل کے سی ای او کا یہ ایک بڑا قدم ہےتصویر: Francis Mascarenhas/REUTERS

بھارت میں ایپل کے دو ریٹیل اسٹورز کھلنے پر عوام میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا ہے اور خاص طور پر اپیل کی مصنوعات کے صارفین میں خوشی کا ماحول ہے۔ اس شاندار افتتاح میں شرکت کے لیے لوگ گجرات جیسے دور دراز علاقوں کا سفر کر کے ممبئی پہنچے تھے۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لگام لگانے کے ضابطوں پر یورپی یونین میں معاہدہ ہو گیا

ایپل اسٹور کے افتتاح میں شرکت کے لیے تقریباً 5000 تکنیکی شائقین پہنچے، جن میں سے کچھ صبح آٹھ بجے ہی پنڈال میں موجود تھے۔ اس پہلے پیر کے روز صحافیوں اور میڈیا کے عملے کو اس اسٹور کا ایک خصوصی دورہ کروایا گیا تھا۔

بھارت کے اس ایپل اسٹور میں میک بکس، آئی فون، آئی پیڈ اور گھڑیوں سمیت کمپنی کی فی الحال دستیاب تمام مصنوعات کو فروخت کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایپل آرکیڈ، ایپل ہوم پوڈ، ایپل میوزک، اور ایپل ٹی وی پلس کو بھی شو روم میں پیش کیا جا رہا ہے۔ صارفین کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے اسٹور کی پہلی منزل پر ایک جینیئس بار بھی ہے۔

اس ریٹیل اسٹور کا افتتاح بھارت میں ایپل کے بڑھتے ہوئے منصوبوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارت جیسی اسمارٹ فون کی بڑی مارکیٹ میں کمپنی کا فی الحال تقریباً چار فیصد حصہ ہے جس پر چینی اور جنوبی کوریائی مینوفیکچررز کا غلبہ ہے۔ کمپنی اب اس بات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی موبائل فون مارکیٹ آخر اس کے لیے کیا ہو سکتی ہے۔ بھارت میں اس نے مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹس بھی پھیلانے شروع کیے ہیں۔

فروری میں ٹم کک نے کہا تھا کہ ''بھارت ہمارے لیے ایک بہت ہی دلچسپ مارکیٹ ہے اور اہم توجہ کا مرکز ہے۔ ہم اس مارکیٹ کے حوالے سے اپنی کوششیں بھی تیز کر رہے ہیں۔''

کیا ایپل کمپنی ایک اور انقلابی پراڈکٹ لانچ کرنے والی ہے؟

03:57

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں