1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
قانون کی بالادستیبھارت

ممبئی میں بھارتی مرکزی بینک کو بم حملے کی دھمکی، تفتیش جاری

13 دسمبر 2024

بھارت کے مالیاتی مرکز اور ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے بتایا ہے کہ بھارتی مرکزی بینک کو موصولہ اور روسی زبان میں لکھی گئی ایک ای میل میں ایک بم حملے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی۔

ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے صدر دفاتر کی عمارت کی ایک تصویر
ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے صدر دفاتر کی عمارت کی ایک تصویرتصویر: Punit Paranjpe/Getty Images/AFP

ممبئی سے ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں اور بھارتی ٹیلی ویژن انڈیا ٹوڈے کی نشریات میں آج جمعہ 13 دسمبر کے روز بتایا گیا کہ مہاراشٹر کے ریاستی دارالحکومت میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو ملنے والی ایک ای میل میں خبردار کیا گیا کہ اس مالیاتی ادارے کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے حملے کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ای میل بینک کے نئے گورنر کو بھیجی گئی

پولیس کے مطابق اس نے اس ای میل کی بینک انتظامیہ کی طرف سے اطلاع دیے جانے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آر بی آئی کو یہ ای میل روسی زبان میں لکھی گئی۔

بھارت میں گندم کی قیمتیں ریکارڈ حد تک زیادہ ہو گئیں

آر بی آئی کا ہیڈ کوارٹر دہلی میں نہیں بلکہ ممبئی میں ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کا لوگو اور قریب ہی موبائل فون پر کسی سے بات کرتا ہوا ایک بھارتی شہریتصویر: Indranil Mukherjee/AFP/Getty Images

جرمن کمپنیوں کے لیے بھارت میں ترقی کے مضبوط مواقع، سروے

ممبئی پولیس کے ایک سینیئر افسر نے روئٹرز کو بتایا کہ ملک کے مرکزی بینک کو یہ ای میل آر بی آئی کے حال ہی میں نامزد کیے گئے نئے گورنر سنجے ملہوترا کے سرکاری ای میل اکاؤنٹ پر بھیجی گئی۔

اس پولیس اہلکار نے بتایا، ''ہم نے مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔‘‘

ملک بھر میں اس ملنے والی بم حملوں کی سینکڑوں دھمکیاں

بھارت میں اس سال کے دوران اب تک مختلف اسکولوں، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور فضائی کمپنیوں کو سینکڑوں ایسی دھمکیاں مل چکی ہیں، جن میں انہیں ممکنہ بم حملوں کے خلاف خبردار کیا گیا تھا۔ یہ سینکڑوں دھمکیاں بعد میں جعلی ثابت ہوئی تھیں۔

بم کی دھمکی والی ای میل آر بی آئی کے نئے گورنر کے سرکاری ای میل ایڈریس پر بھیجی گئیتصویر: Indranil Mukherjee/AFP/Getty Images

بھارت میں خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر میں بھاری کمی

رواں ہفتے پیر کے روز صرف دارالحکومت دہلی ہی کے کم از کم 40 اسکولوں کو ای میلز کے ذریعے بم حملوں کی دھمکیاں ملی تھیں، جبکہ اس سال کے آغاز سے لے کر نومبر کے آخر تک ملک بھر میں مختلف ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کو مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد ایسی دھمکیاں ملی تھیں جو بعد میں بے بنیاد ثابت ہوئی تھیں۔

مودی حکومت کے لیے 24 ارب ڈالر، آر بی آئی کی آزادی مشکوک

اس سال نومبر کے آخر تک ملنے والی ایسی دھمکیوں کی تعداد بھارت میں پچھلے پورے سال کے دوران ایسے مجرمانہ واقعات کی مجموعی تعداد سے تقریباﹰ دس گنا زیادہ بنتی تھی۔

م م / ع ا (روئٹرز)

بھارتی معیشت کو درپیش چیلنجز کیا ہیں؟

02:05

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں