1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی میں فائرنگ اور دھماکے

عدنان اسحاق26 نومبر 2008

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھارتی حکام نے کم از کم چالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ممبئی کا چھتراپتی شیواجی ریلوے اسٹیشنتصویر: AP

تاہم مختلف ذرائع ابلاغ ہلاک شدگان کی تعداد ایک سو بتارہے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ممبئی پولیس اورمقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھاری اسلحہ سے لیس نامعلوم افراد نے جنوبی ممبئی کے سات مختلف مقامات پرفائرنگ کی۔ ان مقامات میں ممبئی کا مشہور تاج ہوٹل، اوبرائے ہوٹل اورچھتراپتی شیواجی ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔

فائرنگے کے واقعے کے بعد ریلوے اسٹیشن کے باہر کے منظرتصویر: AP

ریلوے کمشنر کے مطابق چھترا پتی شیواجی ریلوے اسٹیشن میں دوافراد نے مسافروں کے لاؤنج میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس سے تقریبا دس افراد موقع پر ہلاک اور تیس کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ ڈاک یارڈ روڈ پرفائرنگ میں تین، اور تاج ہوٹل میں بھی تین افراد ہلاک ہوئے۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ تاج ہوٹل میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ہوٹل کے ملازمین تھے، جبکہ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا کہ تاج ہوٹل میں ہلاک ہونے والوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

زخمی کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہےتصویر: AP


غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے اوبرائے اور تاج ہوٹل میں کچھ افراد کو یرغمالی بھی بنایا ہوا ہے۔ فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والوں میں کئی ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

شہرمیں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اعلی پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں