ممبئی کی خطرناک انڈرگراؤنڈ مافیا پر بنائی جانے والی نئی فلم ’ڈیڈی‘ رواں ہفتے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ بالی وُڈ میں اس سے قبل بھی اس موضوع پر کئی فلمیں بن چکی ہیں، مگر دلچسپی ہے کہ کم نہیں ہوتی۔
اشتہار
بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں متحرک خوف ناک گروہ پر بنائی جانے والی فلم ’ڈیڈی‘ میں ایک غنڈے کی زندگی کی کہانی دکھائی گئی ہے، جو بعد میں سیاست دان بن جاتا ہے۔ جمعے کے روز سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی اس فلم سے ایک ماہ قبل ممبئی کے سب سے مطلوب ملزم ’داؤد ابراہیم‘ کی بہن کی کہانی پر بنائی جانے والی ایک فلم بھی شائقین کے لیے پیش کی گئی تھی۔
دیپیکا پاڈوکون اور عرفان خان انڈرگراؤنڈ گروہ پر بنائی جانے والی تیسری فلم کی شوٹنگ اگلے برس شروع کریں گے۔ ’ڈیڈی‘ کے ڈائریکٹر آشم آہووالیا کے جانب سے بنائی جانے والی یہ فلم، ممبئی کے ایک سابقہ مافیا سربراہ، جو ایک مقامی کونسلر کے قتل کے جرم میں اس وقت عمر قید کاٹ رہے ہیں، کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔
’’اب گاؤلی ( سابقہ مافیہ باس) بوڑھا ہو چکا ہے اور ہم نے یہ فلم ان کے خاندان کی مرضی سے بنائی ہے۔ ان کی مرضی شامل نہ ہوتی، تو ہم فلم نہ بناتے۔‘‘
آہووالیا کا خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں مزید کہنا تھا، ’’میرے خیال میں اب اسے لگتا ہے کہ اس کا وقت گزر چکا اور اس کی وجہ سے اس کے خاندان نے بہت دکھ اٹھائے۔ ہمیں گاؤلی کے خاندان کا اعتبار درکار تھا اور ہم نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ہم غلط انداز سے کوئی بھی کردار پیش نہیں کریں گے۔‘‘
ایسے ’فحش اسٹارز‘ جو فلمی ستارے بن گئے
سنی لیون پہلی بھارتی اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پورن انڈسٹری سے کیا لیکن ہالی وڈ میں ایسے کئی نام ہیں۔ ایک نظر آٹھ ایسے فنکاروں پر ڈالتے ہیں، جو ’سوفٹ کور پورن ‘ کے فحش اسٹارز سے فلم اسٹار بنے۔
تصویر: UNI
جیکی چین
اپنی ایکشن فلموں اور بچوں کی طرح معصوم مسکراہٹ کے لیے دنیا بھر میں مشہور جیکی چین نے 70 کی دہائی میں ایک نیم فحش مزاحیہ فلم ’آل ان دی فیملی‘ میں کام کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ ان کی واحد فلم ہے، جس میں کوئی ایکشن سین نہیں۔ جیکی چین نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں یہ فلم کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔
تصویر: Getty Images/G. Cattermole
کیمرون ڈياز
کیمرون ڈياز امریکی ٹی وی سیریز اور فلموں دونوں میں ہی کامیاب رہیں۔ ڈياز نے اپنے کیریئر کا آغاز ’سوفٹ کور پورن‘ فلموں سے کیا۔ تاہم انہیں بالی وڈ میں فلمیں ملنے کے پیچھے ان کے ماضی کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ہالی وڈ میں ہٹ ہونے کے بعد ان کے فحش فلموں میں کام کرنے کی بات سامنے آئی۔ انہیں 1994ء کی فلم ’ماسک‘ اور 2000ء کی ’چارلیز اینجلس‘ میں کردار ادا کرنے پر سراہا جاتا ہے۔
تصویر: Theo Wargo/NBC/Getty Images
سلویسٹر اسٹالون
آج بھی سلویسٹر اسٹالون کو ’روکی‘ اور ’ریمبو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے 70 کی دہائی میں انہوں نے کچھ نیم فحش فلموں میں کام کیا۔ پہلی بار انہیں Party at Kitty and Stud's نام کی ’سوفٹ کور پورن‘ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم کے لیے انہیں صرف 200 امریکی ڈالر کا معاوضہ ملا تھا۔
تصویر: picture-alliance/dpa
پامیلا اینڈرسن
پامیلا اینڈرسن کو کون نہیں جانتا۔ پامیلا اینڈرسن ٹی وی سیریل ’بے واچ‘ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔ 1989ء میں وہ پہلی بار پلے بوائے میگزین کے کور پر نظر آئیں۔ اس کے بعد سے انہیں مسلسل اڈلٹ میگزینز کے لیے ماڈلنگ کرتے دیکھا گیا۔ 2010 میں وہ بگ باس میں بھی جلوہ افروز ہوئیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa
آرنلڈ شیوارزنیگر
جی ہاں! کیلی فورنیا کے سابق گورنر اور ’ٹرمنیٹر‘ سے مشہور ہونے والے اس اداکار کا بھی ایک زمانے میں اڈلٹ انڈسٹری سے ناطہ رہا۔ شیوارزنیگر نے فلموں میں نہیں بلکہ ایک جنسی میگزین کے لیے کئی بار فوٹو سیشن کرائے۔ بعدازاں میں وہ نہ صرف امریکا کی فلموں میں کامیاب رہے، بلکہ سیاست میں بھی۔ سن 2003ء سے 2011 ء تک وہ کیلی فورنیا کے گورنر رہے۔
تصویر: picture-alliance/KPA
میٹ لی بلانک
امریکا کا کوئی بھی ٹی وی پروگرام شاید ہی اتنا مقبول نہیں رہا جتنا 90 کی دہائی کا ’فرینڈز‘۔ اس میں جوئی کا کردار ادا کرنے والے میٹ لی بلانک نے ماضی میں ’دی ریڈ شو سیریز‘ نام کی نیم فحش سیریز میں بھی کام کیا تھا۔
تصویر: Getty Images/M. Thompson
مارلن منرو
جس زمانے میں مارلن منرو لوگوں کے دلوں پر چھا رہی تھیں، اس زمانے میں پورن انڈسٹری کو امریکا میں کوئی اتنی مقبولیت حاصل نہ تھی جتنا کہ آج کل کے دور میں ہے۔ 1949ء میں انہوں نے ایک کیلنڈر کے شوٹ کے لیے نیم عریاں تصاویر كھچوائی تھیں، جس کے لیے انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
تصویر: picture alliance/Heritage Images
’سونے کی بے بی ڈول‘
كرنجيت کور ووہرا بالمعروف سنی لیون نے سن 2012 میں پوجا بھٹ کی فلم جسم -2 کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ کینیڈا کی سنی نے بالی وُڈ آنے سے پہلے امریکا میں تقریباﹰ ایک دہائی تک اڈلٹ یا بالغوں کے لیے مخصوص فلموں میں کام کیا۔ اب وہ فحش فلموں سے تو دور ہو چکی ہیں لیکن بالی وڈ میں انہوں نے اپنی جگہ بنا لی ہے۔
تصویر: AP
8 تصاویر1 | 8
آہووالیا کے مطابق، ’’اس فلم میں کچھ کردار ایسے ضرور ہیں، جن کی مرضی فلم بناتے ہوئے نہیں لی گئی اور انہیں اس پر غصہ ہے، جن میں کچھ سیاست دان بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے ہمیں دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں، مگر دھمکیاں ایسے کسی موضوع پر فلم بنانے کا حصہ ہوتی ہیں۔‘‘
اس فلم میں ارجن رام پال نے گاؤلی کا کردار نبھایا ہے۔ 80 اور 90 کی دہائی میں گاؤلی کو ’ڈیڈی‘ کی عرفیت سے پکارا جاتا تھا۔ گاؤلی کا گینگ داؤد ابراہیم کے خطرناک گروہ ڈی کمپنی کے ساتھ کئی برسوں تک خون ریز لڑائی میں مصروف رہا۔ گاؤلی پر متعدد طرح کے جرائم کے الزامات عائد تھے اور اگست 2012 میں انہیں شیو سینا پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی کونسلر کملاکر جامسندیکر کو ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید سنا دی گئی۔ 62 سالہ گاؤلی اب وسطی بھارتی شہر ناگ پور کی ایک جیل میں قید ہے۔