1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

منہائم: لوگوں پر کار چڑھ دوڑنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

3 مارچ 2025

جرمنی کے جنوب مغربی شہر منہائم میں ایک بڑا پولیس آپریشن جاری ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر کے مرکز کا رُخ نہ کریں۔ یہ آپریشن ایک ڈرائیور کی جانب سے اپنی گاڑی لوگوں کے ایک گروپ پر چڑھا دینے کے بعد شروع ہوا۔

جرمن پولیس (فائل فوٹو)
جرمن شہر منہائم میں لوگوں پر کار چڑھ دوڑنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔تصویر: Hannibal Hanschke/REUTERS

جرمن پولیس کے ایک ترجمان اشٹیفان وِلہیلم کے مطابق ایک ڈرائیور نے اپنی کار پراڈے پلاٹز کے علاقے میں لوگوں کے ایک گروپ پر چڑھا دی، جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ علاقہ پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ دن کے قریب 12:15 بجے پیش آیا، جس کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر پولیس تعینات کر دی گئی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں، تاہم پولیس ابھی یہ نہیں بتا سکتی کہ کُل کتنے افراد زخمی ہیں یا ان کے زخموں کی شدت کیسی ہے۔

جرمن شہر میونخ میں مشتبہ کار ’حملہ‘، درجنوں افراد زخمی

جرمنی: ماگڈے برگ حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 'پاراڈے پلاٹز اسکوائر‘ میں پیش آیا جو شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ مزید یہ کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور کسی ممکنہ ذمہ دار شخص یا اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم  نہیں کی جا سکتیں۔

پولیس کی طرف سے منہائم کے باسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر کے مرکز کا رُخ نہ کریں اور اپنے گھروں پر رہیں۔تصویر: Hannibal Hanschke/REUTERS

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک شخص پولیس کی حراست میں ہے۔

عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت

دوسری طرف پولیس کی طرف سے منہائم کے باسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر کے مرکز کا رُخ نہ کریں اور اپنے گھروں پر رہیں۔

منہائم 326,000 کی آبادی کا شہر ہے، جو جرمنی کے معاشی حب کہلانے والے شہر فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع ہے۔

جرمن کرسمس مارکیٹ میں کار حملہ، پانچ افراد ہلاک

01:51

This browser does not support the video element.

ا ب ا/ع ت (ڈی پی اے، اے پی، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں