1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’موسیقی بزرگ افراد کی زندگی میں بہتری لاتی ہے‘

عاطف توقیر پاؤلا رؤزلر
1 جنوری 2018

جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے محققیق کے مطابق موسیقی بزرگ شہریوں کی زندگیوں اور ان کی دماغی صحت کی بہتری میں کردار ادا کرتی ہے۔ ڈی ڈبلیو نے اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ سے خصوصی بات چیت کی۔

Senioren Hände spielen Klavier
تصویر: Getty Images/G.Gobet

موسیقی کے بزرگ شہریوں کے دماغ پر اثرات اور اس کے نتیجے میں ان کے معیارِ زندگی میں بہتری کے موضوع پر جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے محققین نے ایک مشترکہ تحقیق کی۔

'ہمیں کیا برا تھا مرنا ، اگر ایک بار ہوتا‘

ایمبولینس نہ ملی، لاش ڈنڈے سے لٹکا کر گھر پہنچائی گئی

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو کوئی آلہء موسیقی بجاتے ہیں، انہوں نے عموماﹰ اسے بچپن میں سیکھا ہوتا ہے۔ تاہم دماغ پر تحقیق کرنے والے جرمن اور سوئس سائنس دانوں کے مطابق بزرگ افراد کو موسیقی کی تربیت دینے سے ان کی زندگیوں میں گراں قدر بہتری دیکھی گئی ہے۔ دماغی صحت پر تحقیق کرنے والے ان محققین کا تعلق جرمن شہر ہینوور اور سوئس شہر جنیوا سے تھا۔

اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور میوزیکل نیوروفزیولوجسٹ ایکارٹٹ الٹنمؤلر نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، ’’اس نئی تحقیق میں بزرگ شہریوں کے معیار زندگی پر موسیقی کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ توجہ دلانا ہے کہ معمر افراد کو کس طرح موسیقی کے ذریعے زندگی کی رمق دی جا سکتی ہے اور وہ کس طرح موسیقی سیکھ کر اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‘‘

اس تحقیق میں 64 تا 76 برس کی عمروں کے سو سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور انہيں پیانو بجانے کی تربیت یا نظری موسیقی کی تعلیم دی گئی۔ اس تحقیق میں فقط ان معمر افراد کو شامل کیا گیا تھا، جن کا زندگی میں کبھی موسیقی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ یہ تحقیق موسم گرما تک جاری رہی گی۔

’عورت کی مشقت کی نہ اُجرت نہ ہی گنتی‘

11:20

This browser does not support the video element.

اس تحقیق کے متوقع نتائج بتاتے ہوئے الٹنمؤلر نے کہا کہ اس سے ان معمر افراد کے ذہنی تناؤ میں کمی اور صحت میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس تحقیق میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ موسیقی کی وجہ سے ان افراد کی یادداشت، ذہنی گرفت اور سوچوں پر کیا فرق پڑتا ہے۔

الٹنمؤلر  نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بیس تا تیس برس کے افراد کا مطالعہ کیا گیا تھا اور اس سے معلوم ہوا تھا کہ فقط پیانو کی مشق سے ہی ان نوجوانوں میں سننے اور حرکت کرنے کی حسیات میں نمایاں اضافہ پیدا ہوا تھا جب کہ یہ اضافہ بعد میں بھی کئی ہفتوں تک قائم رہا۔ ’’اب ہم اپنی اُسی تحقیق کو ان معمر افراد پر بھی آزما رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان سے ان بزرگوں کی ذہنی قوت میں اضافہ ہو گا۔‘‘

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں