بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت تکراؤ سے قبل اپنے معروف اشتہار MaukaMauka# کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ دونوں ملکوں کے شائقینِ کرکٹ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانےدے رہے۔
اشتہار
بھارتی اسپورٹس چینل اسٹار اسپورٹس نے 'موقع موقع‘ کے نام سے اس بار بھی ایک نیا اشتہار جاری کیا ہے۔ اس اشتہار کی ویڈیو میں ایک پاکستانی کرکٹ کا مداح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو دیکھنے کے لیے ایک بڑا ٹی وی خریدنے جاتا ہے۔ لیکن بھارتی سیلزمین اسے ایک ٹی وی خریدنے پر دوسرا ٹی وی مفت دینےکی پیشکش کرتا ہے، تاکہ بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر وہ غصے میں اپنا دوسرا ٹی وی بلاخوف توڑ پھوڑ سکے۔
متحدہ عرب امارات میں سترہ اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس عالمی کپ کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم چوبیس اکتوبر کو دبئی میں اپنی روایتی حریف بھارتی ٹیم کا سامنا کرے گی۔ عالمی کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دبئی پہنچ چکی ہے۔ لاہور میں روانگی سے قبل پاکستانی کرکٹ تیم کے کپتان بابر اعظم نے اس 'ہائی وولٹیج‘ میچ میں عمدہ کارکردگی کے مظاہرے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹس میں پاکستان ٹیم ایک بھی مرتبہ بھارت کو شکست نہیں دے سکی، خواہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو یا پھر ایک روزہ میچز کا عالمی ٹورنامنٹ۔ صرف چیمپیئنز ٹرافی میں ویراٹ کوہلی کی ٹیم کو سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم سے شکست ہوئی تھی۔
'موقع موقع‘ اشتہار کی نئی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی ٹیموں کو نیچا دکھانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ ایک طرف پاکستانی شائقین بھارت کو شکست دینے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی شائقین پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں شکست دینے کی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
ٹوئٹر پر احد سلطان خان نامی صارف نے لکھا، ''جوانوں۔۔۔ انڈیا سے نا ہارنا باقی ہمیں کپ کُوپ نہں چاہیے۔‘‘
دوسری جانب ایک بھارتی صارف نے پاکستانی ٹیم کے ایک مداح کی جانب سے ٹی وی توڑنے کی ایک پرانی تصویر کے ساتھ لکھا ''پھر ملے گا ٹی وی پھوڑنے کا MaukaMauka# ‘‘
اس کے علاوہ سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی ایک انٹرویو میں سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کو پیغام دیا ہے کہ ''شعیب اختر کوئی چانس نہں ہے، بھارتی ٹیم بہت مضبوط ہے، اڑا دے گی تم لوگوں کو۔‘‘
ع آ / ع ح (سوشل میڈیا ڈیسک)
کرکٹ: پاکستان کی تاریخی فتح کی تصویری جھلکیاں
پاکستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔ مصباح اور یونس کے لیے اس سے بہتر الوداعی تحفہ کچھ اور نہیں ہو سکتا تھا، وہ اسے عمر بھر یاد رکھیں گے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
وسیٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم تقریباﹰ ساٹھ برس بعد ایسی کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ پاکستان کی کرکٹ کی دنیا میں ایک ایسے خواب کو تعبیر ملی ہے، جو نصف صدی سے بھی زائد عرصے سے دیکھا رہا تھا۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
ڈومینیکا کے ونڈسر پارک سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے سنسنی خیز شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ انہیں جیت کے لیے 304 رنز درکار تھے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
ویسٹ انڈیز کے آخری بلے باز شینن گیبریل یاسر شاہ کے اوور کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے، تو اس سیریز اور میچ کی کایا ہی پلٹ گئی۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز دو، ایک سے جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
وسری جانب روسٹن چیز نے شاندار بیٹنگ کی لیکن ان کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’میں واقعی افسردہ ہوں کہ میں مزید ایک اوور کے لیے زیادہ نہیں ٹھہر سکا۔‘‘
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
اس تاریخی فتح کے بعد مصباح کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’آخری سیشن میں بہت ساری چیزیں ایک ساتھ ہو رہی تھیں۔ کیچ ڈراپ ہوئے، اپیلیں ہوئیں، نو بالز کے مسائل ہوئے، ایک لمحے کے لیے تو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ہم جیت نہیں سکیں گے۔‘‘
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
شینن گیبریل کے آوٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا، ’’یہ ناقابل یقین ہے۔‘‘
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
مصباح کا مزید کہنا تھا، ’’میں اپنے آپ کے لیے شکر گزار ہوں، ساری ٹیم اور پاکستان کرکٹ کے تمام مداحوں کا بھی کہ ہم اسے جیتنے کے قابل ہوئے۔‘‘
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سٹار بیٹسمین محمد یونس کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ بھی تھا، جس میں بہت سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کا یہ سیریز دو ایک سے جیت لینا مصباح اور یونس کے لیے یادگار الوداعی تحفہ ثابت ہوا۔