1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مير شکيل الرحمان، شائستہ لودھی اور وینا ملک کے ليے چھبيس برس قيد

عاصم سليم26 نومبر 2014

ایک خصوصی عدالت نے جیو نیوز کے مالک مير شکيل الرحمان، جیو ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد ملک کو توہين مذہب کے الزام میں چھبيس، چھبیس برس قيد کی سزا سنا دی ہے۔

تصویر: picture alliance/Rana Sajid Hussain/Pacific Press

پاکستان ميں گزشتہ روز گلگت شہر کی انسداد دہشت گردی سے متعلق ايک خصوصی عدالت نے ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے مالک مير شکيل الرحمان، جیو ٹی وی کے متنازعہ مارننگ شو کی ميزبان شائستہ لودھی اور اُس پروگرام ميں شرکت کرنے والے دو مہمانوں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد ملک کے خلاف يہ فيصلہ سنايا ہے۔ عدالتی فيصلے کے مطابق پروگرام ميں توہين مذہب کے زُمرے ميں آنے والا مواد پيش کيا گيا۔ تاہم يہ امر اہم ہے کہ اِس سزا پر عمل در آمد کے امکانات اِس ليے کافی کم ہيں کيوں کہ گلگت بلتستان کے خطے کو پاکستان ميں باقاعدہ صوبے کی حيثيت حاصل نہيں اور اِسی ليے اِس کی عدالتوں ميں کيے جانے والے فيصلوں کا اطلاق پاکستان کے ديگر حصوں ميں نہيں ہوتا۔

واقعے کے بعد جيو ٹی وی کے خلاف ملک گير مظاہرے کيے گئےتصویر: picture alliance/Rana Sajid Hussain/Pacific Press

عدالتی فيصلے کے مطابق چاروں مجرمان کو يہ احکامات بھی جاری کيے گئے ہيں کہ وہ 1.3 ملين روپے کا جرمانہ ادا کريں، اپنی پراپرٹياں فروخت کريں اور اپنے اپنے پاسپورٹس حکومت پاکستان کو جمع کرائيں۔ حکم نامے ميں مزيد لکھا ہے کہ ’’مجرمان کی بد نيتی پر مبنی کارروائيوں سے ملک کے تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھيس اور تکليف پہنچی۔ اس معاملے کو سنجيدہ انداز ميں ليا جانا چاہيے اور ايسے اقدامات و رجحانات کو روکنے کی ضرورت ہے‘‘۔

يہ امر اہم ہے کے چاروں مجرمان کے دفاع کے ليے اُن کی طرف سے عدالت ميں کوئی وکيل موجود نہ تھا۔ اُنہيں حکومت کے طرف سے وکيل مہيا کيے گئے تھے۔

اداکارہ وینا ملکتصویر: picture-alliance/dpa

پاکستان ميں سال رواں مئی ميں جيو ٹی وی پر نشر کردہ ايک مارننگ شو کے دوران اداکارہ وينا ملک نے اپنے خاوند کے ہمراہ صوفی گلوکاروں کی ايک دھن پر رقص کيا تھا۔ يہ دھن در اصل پيغمبر اسلام کی صاحب زادی کے بارے ميں تھی۔ بعد ازاں يہ نشريات سوشل ميڈيا پر ايک طوفان کی پيش خيمہ ثابت ہوئيں۔

کئی سياسی مبصرين کا ايسا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی طاقتور فوج نے جيو ٹی وی کے خلاف توہين مذہب کا يہ مقدمہ کھڑا کرايا ہے۔ واقعے کے بعد جيو ٹی وی اور فوج کے درميان تصادم مسلسل جاری رہا۔ چھبيس مئی کو گلگت کے ايک پوليس اسٹيشن ميں سُنی رہنما اور سپاہ صحابہ کے نائب صدر حمايت اللہ خان نے توہين مذہب کی شکايت درج کرائی تھی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں