1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مِس یونیورس کا تاج جنوبی افریقی حسینہ کے نام

9 دسمبر 2019

صنفی تفریق کے خلاف آواز بلند کرنے والی جنوبی افریقہ کی چھبیس سالہ دوشیزہ زوزیبنی تنزی نے مِس یونیورس 2019ء کا اعزاز حاصل کر لیا۔

USA Wahl Miss Universe 2019 | Siegerin Zozibini Tunzi, Südafrika
تصویر: Reuters/E. Nouvelage

امریکی شہر جارجیا میں منعقد ہونے والے 68ویں  مِس یونیورس کے مقابلے کے آخری مرحلے میں ززینبی تنزی کو مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ ملکہ حسن کے اس عالمی مقابلے کے آخری حصے میں ججز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں ایک ایسی دنیا میں پروان چڑھی ہوں جہاں ایک عورت جو میری طرح دکھائی دیتی ہو، یعنی میرے جیسی زلفیں اور رنگت رکھنے والی عورت، اس کو کبھی بھی خوبصورت تصور نہیں کیا گیا۔‘‘  ززینبی کے بقول، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ اس رویے کو یہاں روک دیا جائے اور میری خواہش ہے کہ جب بچے میری طرف دیکھیں تو مجھ میں ان کو اپنا عکس نظر آئے۔‘‘

کائنات کی حسین ترین دوشیزہ کے مقابلے میں مس افریقہ کے ساتھ مس میکسیکو صوفیہ ایراگون اور  پورتو ریکو کی حسینہ میڈیسن اینڈرسن دوسرے اور تیسرے نمبر کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

تصویر: Getty Images/P. Griffin


اس مقابلے کا انعقاد اٹلانٹا کے پیری اسٹو ڈیوز میں کیا گیا تھا۔ مشہور کامیڈین اور کمپئیر اسٹیو ہاروے نے پانچویں بار اس مقابلے کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ یہ مقابلہ پہلے ہی اس حوالے سے تاریخ رقم کر چکا ہے کہ اس میں شریک ہونے والی میانمار کی سوے زن ہٹیٹ پہلی ہم جنس پرست ہیں۔

ٹرانس جینڈر بھی مس یونیورس بننے کی دوڑ میں شامل
مس زوزوبینی جنوبی افریقہ سے منتخب ہونے والی تیسری خاتون ہیں اس سے پہلے دو جنوبی افریقی خواتین  یہ تاج حاصل کر چکی ہیں۔ یاد رہے کہ ززوبینی جنوبی افریقہ سے پہلی سیاہ فام حسینہ ہیں جن کو یہ اعزاز ملا ۔ ززوبینی صنفی تفریق اور جسمانی تشدد کے خلاف ایک سرگرم کارکن ہیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو صنفی دقیانوسی تصورات کے خلاف آواز بلند کرنے اور اس تصور کو بدلنے کے لیے وقف کر رکھا ہے۔
علاوہ ازیں ززبینی پہلی مِس یونیورس ہیں جن کو  ’پاور آف یونٹی‘  کا تاج پہنایا گیا ہے۔ اس تاج کی مالیت کا تخمینہ جنوبی افریقہ کی کرنسی میں 73 ملین رینڈ بتایا جا رہا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں