جرمنی میں ہر سال ایک عام شہری اوسطاً بتیس کلوگرام میٹھی اشیاء اور اسنیکس کھاتا ہے، لیکن اب خشک پھل اور گریاں کھانے کا رجحان بھی فروغ پا رہا ہے۔ کولون میں میٹھی اشیاء کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں مختلف کمپنیاں انہی رجحانات کو دیکھتے ہوئے اپنی مصنوعات متعارف کرا رہی ہیں۔