1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے اٹلی کی بھرپور میڈیا مہم

شمشیر حیدر28 جولائی 2016

اطالوی حکومت نے بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو اس سفر کے خطرات سے آگاہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے ایک بھرپور میڈیا مہم شروع کر دی ہے۔

Mittelmeer Flüchtlinge Rettungsaktion
تصویر: Reuters/Marina Militare

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی اطالوی دارالحکومت روم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اٹلی کی جانب سے بحیرہ روم کے خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے یورپ کا رخ کرنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کو اس سفر میں خطرات سے آگاہ کرنے اور انہیں ایسے راستے اختیار نہ کرنے کے لیے قائل کرنے کے لیے آج اٹھائیس جولائی بروز جمعرات ایک بھرپور میڈیا مہم شروع کر دی ہے۔

ہزاروں پناہ گزین اپنے وطنوں کی جانب لوٹ گئے

ہمیں واپس آنے دو! پاکستانی تارکین وطن

اطالوی حکومت نے پندرہ لاکھ یورو کے خطیر بجٹ کے ساتھ شروع کی جانے والی اس مہم کا عنوان ’تارکین وطن خبردار‘ رکھا ہے۔ مغربی اور شمالی افریقہ کے پندرہ ممالک میں شروع کی جانے والے اس مہم کے لیے انٹرنیٹ، ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا جیسے ذرائع ابلاغ زیر استعمال لائے گئے ہیں۔

اٹلی کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی اکثریت انہی علاقوں سے خستہ حال کشتیوں میں سوار ہو کر بحیرہ روم کے راستوں کے ذریعے اطالوی ساحلوں تک پہنچتے ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کئی کشتیوں کو حادثات پیش آ چکے ہیں جن میں سینکڑوں تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

تارکین وطن کے بارے میں پانچ اہم حقائق

01:27

This browser does not support the video element.

روم حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اشتہاری مہم میں ایسے واقعات کی عکاسی کی گئی ہے اور تارکین وطن کو پیش آنے والے حادثوں کے تازہ اعداد و شمار بھی بتائے گئے ہیں۔

یہ مہم روم حکومت اور بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم) کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔ اطالوی وزیر داخلہ انجلینو الفانو کا کہنا تھا کہ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو ’اچھے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے اس سفر پر نکلتے ہیں لیکن انہیں موت کے ڈراؤنے خواب کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔‘‘

اطالوی وزیر خارجہ نے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اس تارک وطن خاتون کا تذکرہ کیا جسے لیبیا میں اس کے خاوند کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے والے کئی تارکین وطن اپنے عزیزوں کی آنکھوں کے سامنے صحرا میں پیاس کی شدت سے یا پھر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

اطالوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران دو لاکھ 71 ہزار تارکین وطن اطالوی ساحلوں تک پہنچ چکے ہیں۔

’تارکین وطن کو اٹلی سے بھی ملک بدر کر دیا جائے‘

جرمنی میں مہاجرین سے متعلق نئے قوانین

مہاجر خاندان افغان، مسئلہ مشرقی، مسئلہ مغرب میں

03:23

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں