جرمن کاروباری شخص کلاؤز پیٹر رائش نے بحیرہء روم میں دو سو سے زائد پناہ گزینوں کی جان بچائی ہے۔ تاہم کلاؤز کے بحری جہاز ’لائف لائن‘ کے کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مالٹا کے حکام نے ان کے خلاف عدالتی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کلاؤز پیٹر اب ریسکیو کام جاری رکھنے کے سلسلے میں نئے جہاز کے لیے امداد جمع کر رہے ہیں۔