1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مہاجرین کے لیے ملازمتوں کے آن لائن مواقع

16 اپریل 2018

’اسٹارٹ ریفیوجیز‘ ایک ایسا آن لائن پلیٹ فارم ہے، جہاں مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد خود کو اطالوی لیبر مارکیٹ میں رجسٹر کرا کے ملازمتوں کے حصول کی کوشش کر سکتے ہیں۔

تصویر: Getty Images/AFP/A. Solaro

اٹلی میں ایک نئی آن لائن سروس شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کو ملکی لیبر مارکیٹ تک رسائی دینا ہے۔ http://www.startrefugees.com نامی اس ویب سائٹ کے آغاز کی وجہ مہاجرین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی سوچ بنی۔ اس آن لان سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب مہاجرین خود کو اطالوی لیبر مارکیٹ میں متعارف کرا سکتے ہیں۔

کوئی بھی مہاجر خود کو اس ویب سائٹ پر رجسٹر کر سکتا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ اپنا مختصر تعارف کرائے، بتائے کہ وہ کیا ہنر رکھتا ہے اور کیا کیا کام کر سکتا ہے۔ جب وہ اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہو جائے گا تو اٹلی کی مختلف کمپنیاں اور ادارے اپنی اپنی ضروریات کے مطابق متعلقہ ہنر مند افراد سے خود ہی رابطہ کریں گی۔

طلب و رسد کے مابین توازن

یہ پراجیکٹ اطالوی وزارت داخلہ کے اس منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کا ملازمتوں کے ذریعے سماجی انضمام ممکن بنانا تھا۔ ’گڈ ریسیپشن چارٹر‘ نامی یہ منصوبہ سن دو ہزار سولہ میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد اطالوی لیبر مارکیٹ میں مختلف شعبہ جات میں ملازمتوں کے حوالے سے طلب اور رسد کے مابین توازن قائم کرنا اور مکالمت کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنا تھا۔

اس منصوبے کے تحت مہاجرین کے لیے قائم کردہ ایسے استقبالیہ مراکز بھی تارکین وطن کو سٹارٹ ریفیوجیز نامی ویب سائٹ پر رجسٹر کرانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں، جنہوں نے اس آن لائن سروس کو استعمال کرنے کے لیے ضروری شرائط پوری کی ہوں۔ غیر سرکاری تنظیمیں اس آن لائن پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی خاطر فیس بھی ادا کریں گی۔

ملاقات کی جگہ آن لائن

اس آن لائن سروس کا اسعتمال انتہائی آسان ہے۔ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین اس ویب سائٹ سے ایک ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اطالوی زبان میں بنائی گئی یہ ویب سائٹ  فی الحال صرف لیگوریا علاقے میں کام کر رہی ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ جلد ہی یہ سروس اٹلی کے دوسرے علاقوں میں بھی دستیاب ہو گی۔

اٹلی میں ایک نئی آن لائن سروس شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کو ملکی لیبر مارکیٹ تک رسائی دینا ہے۔ تصویر: picture alliance/dpa/NurPhoto/C. Marquardt

یہ آن لائن سروس دراصل ہنر مند افراد کا ایک ایسا ڈیٹا بیس ہے، جہاں مہاجرین اپنی اپنی صلاحیتیں، تعلیم، تجربہ، شوق اور مہارت کا اندراج کریں گے۔ یوں ان افراد کی ایک لسٹ بن جائے گی۔ آجر اداروں کو جب کسی خاص شعبے میں کسی ہنرمند شخص کی ضرورت ہو گی تو وہ اس ویب سائٹ پر جا کر مطلوبہ قابلیت کے حامل افراد کو تلاش کر سکیں گے۔ اس آن لائن پلیٹ فارم پر ملازمتیں فراہم کرنے والے ادارے اپنے ملازمین کی کارکردگی کے بارے میں رائے بھی دے سکیں گے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں