1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میامی ماسٹرز ٹورنامنٹ اینڈی مرے کے نام

6 اپریل 2009

میامی ماسٹرزٹینس ٹائٹل برطانیہ کے اینڈی مرے نے جیت لیا۔ فائنل میں عالمی نمبرچاراینڈی مرے نے سربیاکے نوواک ڈوکووچ کے خلاف چھ دو اور سات پانچ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

نوواک ڈوکووچ تمام تر محنت کے باوجود مرے پر غالب نہ آ پائےتصویر: AP

مرے نے پہلا سیٹ باآسانی جیت لیا، دوسرے سیٹ میں یوکووچ نے سخت مقابلہ کیا لیکن جیت اس بار بھی اینڈی مرے کی ہوئی۔ یہ برٹش اسٹار کے کیریئر کا تیسرا ماسٹرز سیریز اور مجموعی طور پر گیارہواں ٹائٹل ہے۔

عالمی نمبر ایک کوارٹر فائنل جب کہ عالمی نمبر دو سیمی فائنل کھیل کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئےتصویر: AP

اس سے قبل بیلا روس کی انیس سالہ ٹینس اسٹار وکٹوریہ ازرنکا نے عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی انجری کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے انفرادی مقابلون کے فائنل میں فتح حاصل کر لی۔

وکٹوریہ ازرنکا نے فائنل میں امریکہ کی عالمی نمبرایک سرینا ولیمز کے خلاف چھ تین اور چھ ایک کے اسکور سے اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔

انجری کا شکار سرینا ولیمز نے ٹانگ پرٹیپ لگائے ہوئے تھے اور پورے میچ میں وہ اپنے روایتی انداز میں حرکت نہیں کرسکیں، اس طرح سرینا ولیمز میامی میں چھٹا ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکام رہیں اوروکٹوریہ ازرنکا نے کیریئر کا پہلا ماسٹرزسیریز اعزاز جیت لیا۔

عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز بھی فائنل میں نوجوان کھلاڑی سے شکست کھا گئیںتصویر: AP

میامی ٹینس ٹورنامنٹ اس لحاظ سے منفرد رہا کہ اس میں عالمی شہرت یافتہ اور سر فہرست کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہسپانوی کھلاڑی عالمی نمبر ایک رافائل ندال، نوجوان کھلاڑی دیل پوترو سے کوارٹر فائنل میں ہار گئے جب کہ سوئس عالمی نمبر دو راجر فیڈرر بھی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوئے۔


سیمی فائنل میں سربیا کے تھرڈ سیڈ نوواک ڈوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے دی۔ پہلے سیٹ میں تین چھ سے شکست کے باوجود اگلے دونوں سیٹس میں کم بیک کرتے ہوئے چھ دواورچھ تین سے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں