1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’میرکل سن 2021 سے قبل چانسلر کا منصب چھوڑ دیں‘، عوامی رائے

عابد حسین
7 اکتوبر 2017

ایک تہائی سے زائد جرمنوں کے مطابق میرکل کو چانسلر کے منصب کی چوتھی مدت سے قبل علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔ دوسری جانب آج میرکل نے 24 ستمبر کے الیکشن کے بعد ایف ڈی پی اور گرینز کے ساتھ مخلوط حکومت کے قیام کاعندیہ دیا ہے۔

Deutschland Dresden Deutschlandtag der Jungen Union Angela Merkel
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Skolimowska

 عوامی آراء  پر مبنی ایک نئے سروے کے نتائج کے مطابق ایک تہائی سے زائد جرمنوں کے خیال میں انگیلا میرکل کو چانسلر کے منصب کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے تا کہ ایک نیا چانسلر سن 2021 کے انتخابات میں سی ڈی یو کی قیادت کر سکے۔ اسی جائزے میں چوالیس فیصد کا خیال ہے کہ چانسلر انگیلا میرکل کو اپنی چوتھی مدت بہر حال مکمل کرنی چاہیے۔

جرمنی مسلمانوں کا گھر بن سکتا ہے، فراؤکے پیٹری

ووٹرز کا اعتماد بحال کروں گی، میرکل کا عہد

میرکل کی مایوس کُن فتح

جرمن انتخابات، کارٹونِسٹ کی نظر میں

چھتیس فیصد جواب دینے والوں نے خیال ظاہر کیا کہ میرکل کی جانب سے قیادت کسی اور رہنما کو منتقل کر دینے سے نیا چانسلر اس قابل ہو گا کہ وہ حکومتی پالیسیوں کو تسلسل دے کر اگلے عام انتخابات میں کامیاب ہو سکے۔ یہ سروے یُو گوو(YouGov) نامی ادارے نے مرتب کیا ہے۔ اس جائزے کے لیے دو ہزار افراد کی رائے معلوم کی گئی تھی۔

چوبیس ستمبر کے پارلیمانی الیکشن میں میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (CDU) اور اُس کی ساتھی اتحادی سیاسی جماعت کرسچن سوشل یونین (CSU) کو تقریباً تینتیس فیصد ووٹ ملے تھے اس طرح یہ اتحاد پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھتا ہے۔

انگیلا میرکل اپنی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے نوجوانوں کے گروپ کے سربراہ کے ہمراہتصویر: picture alliance/dpa/M. Skolimowska

دوسری جانب جرمنی کے مشرقی حصے کے شہر ڈریسڈن میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوسے انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے لیے فری ڈیموکریٹک پارٹی (FDP) اور ماحول دوست گرین پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت جرمنی کے لیے سازگار رہے گی۔ اس حکومت سازی کے لیے انہوں نے ان پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

میرکل نے حکومت سازی کے عمل کو مشکل بھی قرار دیا ہے۔ جرمن چانسلر نے اپنی پارٹی سی ڈی یو کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل کی حکومت سازی اور چیلنجز پر فوکس رہیں۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی ’مایوس کُن فتح‘

04:57

This browser does not support the video element.

اگر چانسلر میرکل ایف ڈی پی اور گرینز کے ساتھ حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو اسے جمیکا کولیشن قرار دیا جائے گا کیونکہ ان تینوں پارٹیوں کے پرچموں کے رنگ کریبیین ملک جمیکا کے قومی پرچم کا حصہ ہیں۔ نئی حکومت سازی کے مذکرات کی تکمیل کے بعد جمیکا کولیشن کی منظوری میرکل کی سی ڈی یو اور سی ایس یو کے پارلیمانی اجلاس میں حاصل کی جائے گی۔

آئندہ جرمن حکومت کی پالیسیاں کیا ہوں گی؟

03:43

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں