شمال مغربی پاکستان کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں جمعہ کے روز چالیس سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں اُس وقت زخمی ہو گئے، جب ایک خود کُش حملہ آور نے ایک رسمِ تدفین کے موقع پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ واقعہ بحران زدہ خطے سوات میں مینگورہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں چند ہی گھنٹے پہلے سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں مارے جانے والے پولیس افسر ڈی ایس پی جاوید اقبال کو دفنایا جا رہا تھا اور اِس موقع پر سینکڑوں سوگوار
اشتہار
موجود تھے۔ مرنے والوں میں دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی جاوید اقبال کا جواں سال بیٹا بھی شامل ہے۔