میڈیا ٹائیکون 93 سالہ روپرٹ مرڈوک نے پانچویں شادی کرلی
3 جون 2024روپرٹ مرڈوک اس سے قبل آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈینٹ پیٹریشیا بوکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مان، چینی صنعت کار ونڈی ڈینگ اور امریکی ماڈل اور اداکارہ جیری ہال سے شادی کرچکے ہیں۔
مرڈوک اور ایلینا کی پہلی ملاقات وینڈی ڈینگ کی طرف سے منعقد کی گئی ایک کاروباری پارٹی میں ہوئی تھی۔ ایلینا پیشے سے مائیکرو بایولوجسٹ ہیں۔ وہ روس سے ہجرت کرکے امریکہ میں آباد ہوگئی ہیں۔
فون ہیکنگ اسکینڈل کا ذمہ دار نہیں، مرڈوک
فون ہیکنگ اسکینڈل: برطانیہ میں مزید گرفتاریاں
آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے روپرٹ مرڈوک اس سے قبل اپنی سابقہ گرل فرینڈ این لیزلی اسمتھ کے ساتھ رشتے میں منسلک تھے،لیکن دونوں کی منگنی اپریل 2023 میں ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد 93 سالہ میڈیا ٹائیکون کی ایلینا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
اس سے قبل ایلینا کی شادی روس کے ارب پتی تیل کاروباری الیگزینڈر زوکوف کے ساتھ ہوئی تھی۔
ہالی وڈ والے مرڈوک کے معاملے پر خاموشی سادھے ہوئے
فون ہیکنگ اسکینڈل، مرڈوک پر بڑھتا ہوا دباؤ
روپرٹ مرڈوک کے پہلی بیوی پیٹریشیا بوکر سے چھ بچے ہیں۔ مرڈوک اورپیٹریشا کے درمیان سنہ 1960کے اواخر میں طلاق ہوگئی تھا جب کہ دوسری بیوی اینا مان کے ساتھ ان کی شادی تیس سال سے زیادہ عرصے چلی اور 1999 میں ان میں طلاق ہوگیا۔تیسری بیوی کے ساتھ ان کا رشتہ ازدواج سنہ 2013میں ختم ہوگیا۔
تلاطم سے بھرپور زندگی
نشیب و فراز سے پرروپرٹ مرڈوک کی زندگی بھی میڈیا کی سرخیوں میں رہی ہے۔آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے مرڈوک دنیا بھر میں میڈیا ٹائیکو ن کے نام سے معروف ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل، فاکس نیوز اور دیگر متعدد اہم اشاعتی اور نشریاتی ادارے ان کی ملکیت ہیں۔ فوربس کے مطابق ان کے خاندان کی دولت تقریباً 20بلین ڈالر کی ہے۔
روپرٹ مرڈوک نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں آسٹریلیا میں کیا تھا اور 1969 میں انھوں نے برطانیہ میں 'نیوز آف دی ورلڈ‘ اور 'دا سن‘ اخبار خرید لیے تھے۔اس کے بعد انھوں نے متعدد امریکی جریدے خریدے، جس میں 'نیو یارک پوسٹ‘ اور 'وال سٹریٹ جنرل‘ بھی شامل تھے۔
سنہ 1996 میں انھوں نے 'فاکس نیوز‘ کی بنیاد رکھی جو آج امریکہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا نیوز چینل ہے۔سنہ 2013 میں انھوں نے 'نیوز کور‘ کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے وہ سینکڑوں مقامی، قومی اور بین الاقوامی میڈیا کمپنیوں کو کنٹرول کرتے تھے۔
ان کا کیریئر تنازعات سے پاک نہیں ہے۔ اُن کے کیریئر پر ایک بڑا دھبہ اس وقت لگا جب برطانیہ میں 'فون ہیکنگ ا سکینڈل‘ منظرعام پر آیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ادارے 'نیوز آف دی ورلڈ‘ نے قتل ہونے والی ایک طالبہ کے وائس میل پیغامات ہیکنگ کے ذریعے سنے۔
گذشتہ برس روپرٹ مرڈوک نے 'فاکس‘ اور 'نیوز کور‘ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے انتظامات اپنے بیٹے لاشلان کو سونپ دیے تھے۔
ج ا/ ص ز (روئٹرز، اے پی)