1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میکسیکو، منشیات اور امریکہ

گوہر نذیر گیلانی26 مارچ 2009

ڈرگ ٹریڈ سے متعلق پرتشّدد واقعات میں صرف گُذشتہ سال کے اندر 5300 افراد کا قتل او ر اس سال ابھی تک 1000افراد کی موت، ان اعدادوشمار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ میکسیکو میں ڈرگ ٹریڈ کس حد تک جان لیوا اور خطرناک ہے۔

تصویر: picture-alliance / dpa

میکسیکو کے اندر ڈرگ ٹریڈ کو امریکہ سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حقیقت کا برملا اعتراف خود امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے میکسیکو کے اپنے دورے پر کیا۔ کلنٹن نے کہا کہ امریکہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ڈرگ گینگز سے وابستہ افراد کو امریکہ سے ہتھیار سمگل کرکے میکسیکو پہنچانے سے روکے۔

منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد کی کارروائیوں نے میکسیکو حکومت کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی پریشان کررکھا ہےتصویر: Flaek

کلنٹن نے میکسیکو کی اپنی ہم منصب Patricia Espinosa کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ منشیات کے کاروبار کے ساتھ وابستہ افراد پرتشّدد کارروائیوں کے ذریعے امن و قانون کی بنیادوں کو نقصان پہنچارہے ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین دوستی اور اعتماد کی فضا کو آلودہ کررہے ہیں۔

میکسیکو کے اپنے دورے کے دوران ہلیری کلنٹن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ کارٹلز کو دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہےتصویر: picture alliance / landov

کلنٹن نے ڈرگ کارٹلز کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے میکسیکو کو امریکہ کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔’’ہم یہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ ہم ڈرگ کارٹلز کو شکست دینے کے لئے میکسیکو حکومت اور اس کے عوام کی ہرممکن مدد کریں۔‘‘

اس سے پہلے امریکی صدر باراک اوباما بھی میکسیکو کو تعاون کا یقین دلاچکے ہیں۔ ابھی حال ہیں میں باراک اوباما نے کہا کہ امریکہ میکسیکو سرحد پر سینکڑوں مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو حفاظت پر معمور کررہا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے ڈرگ کارٹلز کا مقابلہ کرنے کے لئے میکسیکو کواپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایاتصویر: AP

’’امریکہ۔میکسیکو سرحد پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہم مزید اہلکاروں کو تعینات کررہے ہیں تاکہ کسٹم مسائل کو حل کیا جاسکے۔ ہم میکسیکو حکومت اور صدر Felipe Calderon کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ میکسیکو کے صدر نے ڈرگ گروہوں کا مقابلہ کرنے کا غیرمعمولی اور مشکل کام اپنے ذمہ لیا ہے۔‘‘

میکسیکو حکومت نے نئے امریکی صدر باراک اوباما کے خیالات اور ڈرگ کارٹلز کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں