1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میک ڈونلڈز کی اہم قانونی لڑائی میں شکست، معاملہ کیا ہے؟

6 جون 2024

میک ڈونلڈز ایک آئرش فاسٹ فوڈ کمپنی کے خلاف اپنی قانونی جنگ ہار گیا ہے۔ یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ عالمی کمپنی اپنے چکن برگر کو خصوصی طور پر ''بگ میک'' نہیں کہہ سکتی۔

میکڈونلز کا بگ میک
عدالت نے آئرش فوڈ چین 'سپرمیک' کے حق میں فیصلہ سنایا اور کہا کہ فاسٹ فوڈ کمپنی یورپ میں پولٹری مصنوعات کے لیے 'بگ میک' کا خصوصی نام استعمال نہیں کر سکتیتصویر: Jakub Porzycki/NurPhoto/picture alliance

بدھ کے روز یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت کے ایک فیصلے کے نتیجے میں میکڈونلڈز کمپنی 'بگ میک' کے نام پر طویل عرصے سے جاری ٹریڈ مارک کی قانونی جنگ ہار گئی۔

یوکرین جنگ کی وجہ سے نائیکی نے بھی روسی مارکیٹ کو مستقل طور پر چھوڑ دیا

 لکسمبرگ میں قائم جنرل کورٹ نے اپنے فیصلے میں میک ڈونلڈزکی حریف آئرش فوڈ چین 'سپرمیک' کے حق میں فیصلہ سنایا اور کہا کہ فاسٹ فوڈ کمپنی یورپ میں پولٹری مصنوعات کے لیے 'بگ میک' کا خصوصی نام استعمال نہیں کر سکتی۔

میکڈونلڈز میں ہی آلو کم پڑ گئے

 واضح رہے کہ قانونی تنازعے کے سبب میک ڈونلڈز گزشتہ پانچ برسوں سے یہ نام استعمال بھی نہیں کر رہا تھا۔ 

 بگ میک کے لیے بڑا دن

یہ تنازعہ سن 2017 میں اس وقت شروع ہوا، جب آئرش کمپنی 'سپرمیک' نے میکڈونلڈز کے 'بگ میک' ٹریڈ مارک کو یورپی یونین سے منسوخ کرانے کی کوششیں شرو ع کیں، کیونکہ کمپنی یورپ کے دیگر ممالک میں توسیع کر رہی تھی۔

ہانگ کانگ کے میکڈونلڈز میں شادی کی تقریبات بھی

اس وقت میکڈونلڈز نے ٹریڈ مارک کے حوالے اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ بگ میک لیبل کے میک ڈونلڈز کی مماثلت کی وجہ سے صارفین الجھ کر جائیں گے۔

شرَیک کرداروں کی تصاویر والے گلاس ممنوع

حقوق املاک دانش سے متعلق یورپی یونین کے دفتر (ای یو آئی پی او) نے پہلے تو سپرمیک کی درخواست سے جزوی طور پر اتفاق کیا تھا، لیکن پھر بعد میں یہ کہا کہ میک ڈونلڈز کے پاس اب بھی بیف اور پولٹری کے کھانوں نیز ریستوراں اور ڈرائیو ان سروسز کے ٹریڈ مارک کے حقوق ہیں۔

عدالت نے کہا کہ میک ڈونلڈز پولٹری مصنوعات کے حوالے سے یورپی یونین کا ٹریڈ مارک بگ میک کے استعمال کا حق کھو دیتا ہےتصویر: The Yomiuri Shimbun/AP Images/picture alliance

تاہم بدھ کے روز عدالت نے اپنے فیصلے میں امریکہ کی بڑی کمپنی پر یہ کہتے ہوئے پابندیاں عائد کر دیں، کہ وہ مرغی کی مصنوعات جیسے چکن برگر وغیرہ کے کے لیے 'بگ میک' کا ٹریڈ مارک استعمال نہیں کر سکتی۔

عدالت نے کہا کہ میک ڈونلڈز پولٹری مصنوعات کے حوالے سے یورپی یونین کا ٹریڈ مارک بگ میک کے استعمال کا حق کھو دیتا ہے۔''

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ''میک ڈونلڈز نے یورپی یونین میں بعض اشیا اور خدمات کے سلسلے میں مسلسل پانچ برسوں کے دوران اس کے حقیقی استعمال کو ثابت نہیں کیا ہے۔''

آئرش کمپنی کی جیت

آئرلینڈ کے گالوے میں واقع کمپنی سپرمیک کے مینیجنگ ڈائریکٹر  پیٹ میک ڈوناف نے اس فیصلے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے عام فہم فیصلہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا، ''یہ ایک اہم فیصلہ ہے، جو بڑے کثیر القومی اداروں کے ذریعے ٹریڈ مارک کے استعمال کے لیے ایک عام فہم انداز اختیار کرتا ہے۔ یہ پوری دنیا میں چھوٹے کاروباریوں کے لیے ایک اہم فتح کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔''

انہوں نے مزید کہا، ''منسوخ کرنے کی ہماری درخواست کا اصل مقصد اس کثیر القومی کمپنی کی جانب سے مسابقت کو روکنے کے لیے ٹریڈ مارک کو ناجائز طریقے سے استعمال کرنے پر روشنی ڈالنا تھا۔''

انہوں نے آئرلینڈ کے نیوز اسٹالک ریڈیو کو یہ بھی بتایا کہ اس فیصلے سے سپرمیک کے لیے یورپی یونین کے دیگر ممالک میں توسیع کا راستہ کھل گیا ہے۔

البتہ میک ڈونلڈز اب بھی اس فیصلے کے خلاف یورپی عدالت انصاف میں اپیل کر سکتا ہے، جو کہ بلاک میں سب سے اعلی قانونی ادارہ

 ہے۔البتہ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حکم بگ میک لیبل استعمال کرنے کے اس کے حق کو متاثر نہیں کرتا ہے۔

کمپنی نے کہا، ''یہ فیصلہ کسی بھی طرح سے ٹریڈ مارک کو استعمال کرنے یا اسکی خلاف ورزیوں کے خلاف تحفظ دینے کی صلاحیت کو متاثر نہیں کرتا ہے۔''

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے پی، ڈی پی اے)

خوراک میں مائیکرو پلاسٹک ذرات سے کیسے بچا جائے؟

13:00

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں