1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
صحتشمالی امریکہ

میک ڈونلڈز کے برگر امریکہ میں مہلک ای کولی پھیلنے کا سبب

23 اکتوبر 2024

میک ڈونلڈز کے 'کوارٹر پاونڈر ہیمبرگر' کھانے سے ای کولی بیکٹیریا کے سبب امریکہ میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں بیمار ہو گئے۔ فاسٹ فوڈ چین نے اب متاثرہ علاقوں میں برگر کو مینو سے ہٹا دیا ہے۔

ای کولی کے پھیلنے سے منسلک ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فوڈ چین میکڈونلڈ کے حصص کی قیمت 8 فیصد گر گئی
ای کولی کے پھیلنے سے منسلک ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فوڈ چین میکڈونلڈ کے حصص کی قیمت 8 فیصد گر گئیتصویر: Charly Triballeau/AFP

امریکی وفاقی صحت کے حکام نے منگل کو بتایا کہ متعدد امریکی ریاستوں میں میکڈونلڈز کوارٹر پاؤنڈر ہیمبرگر کھانے کے بعد ای کولی فوڈ پوائزننگ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور درجنوں بیمار ہو گئے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کہا کہ وباء، جو ستمبر میں شروع ہوئی تھی، دس مغربی ریاستوں میں پھیل چکی ہے جس  سے کم از کم 49 لوگوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

میک ڈونلڈز کی اہم قانونی لڑائی میں شکست، معاملہ کیا ہے؟

سی ڈی سی نے کہا کہ وبائی امراض کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ میکڈونلڈز میں پیش کیے جانے والے کوارٹر پاؤنڈر ہیمبرگر ای کولی سے آلودہ ہیں اور لوگوں کو بیمار کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز کولوراڈو اور نیبراسکا میں پیش آئے۔ دیگر متاثرہ ریاستوں میں آئیووا، کنساس، مسوری، مونٹانا، اوریگون، یوٹاہ، وسکونسن اور وومنگ شامل ہیں۔

سی ڈی سی کے مطابق، دس افراد بشمول ایک بچہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں گردے کی سنگین پیچیدگیاں پائی گئی ہیں۔

میک ڈونلڈز اسرائیل میں اپنے تمام ریستوراں بند کر رہا ہے

سی ڈی سی نے مزید کہا، "کولوراڈو میں ایک عمر رسیدہ شخص کی موت ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ای کولی بیکٹیریا سنگین بیماری کا سبب بن سکتا ہےتصویر: fusebulb/IMAGO

ہم نے کوارٹر پاؤنڈر ہیمبرگر کھائے تھے، متاثرین

انفیکشن کے سلسلے میں جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ان میں سے تمام افراد نے بتایا کہ بیمار ہونے سے پہلے انہوں نے میک ڈونلڈز کے کھانے کھائے تھے۔

سی ڈی سی نے کہا کہ ان میں سے اکثر نے پسندیدہ کوارٹر پاؤنڈر ہیمبرگر کھانے کا ذکر کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ای کولی بیکٹیریا سنگین بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ 1993 میں 'جیک ان دا باکس' ریستوراں میں کم پکے ہوئے ہیمبرگر کھانے سے چار بچے مر گئے تھے۔

میکڈونلڈز میں ہی آلو کم پڑ گئے

ایف ڈی اے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) کی ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ پیاز اس وباء کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔ سی ڈی سی نے کہا کہ  "تمام ایجنسیوں کے تفتیش کار آلودہ اجزاء کا تعین کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔"

ایف ڈی اے کے مطابق پیاز اس وباء کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہےتصویر: Jens Kalaene/dpa/picture alliance

میک ڈونلڈز نے کیا کہا؟

دنیا کی سب سے بڑی فوڈ چین میکڈونلڈز کے حصص کی قیمت 8 فیصد گر گئی۔

میکڈونلڈز یو ایس اے کے صدر جو ایرلنگر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ "فوڈ سیفٹی میرے اور میک ڈونلڈز میں ہر ایک کے لیے بہت اہم ہے۔"

کمپنی نے کٹے ہوئے پیاز کی تقسیم کو معطل کر دیا ہے اور کوارٹر پاؤنڈر کو عارضی طور پر متاثرہ علاقوں میں مینو سے ہٹا دیا ہے۔

چکن میک نگٹس میں انسانی دانت اور پلاسٹک کے ٹُکڑے

مزید برآں، کوارٹر پاؤنڈر کو ایڈاہو، نیواڈا، نیو میکسیکو اور اوکلاہوما کے کچھ حصوں میں بھی عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

ایرلنگر نے کہا، "ہم نے کٹے ہوئے پیاز کو جلد از جلد ہٹانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، جو کہ منتخب ریاستوں میں کوارٹر پاؤنڈرز میں استعمال ہوتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے منتخب ریاستوں میں ریستورانوں سے کوارٹر پاؤنڈر کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔"

ج ا  ⁄  ص ز (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں