1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نئی جرمن کابینہ میں کون کون سے سوشل ڈیموکریٹس شامل ہوں گے

9 مارچ 2018

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ملک کی نئی کابینہ میں نئے چہروں کے ساتھ شامل ہو کر سیاسی سطح پر اپنے مقام بہتر بنانا چاہتی ہے۔ آج اس جماعت نے اگلی کابینہ کے لیے اپنے چھ وزیروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

تصویر: picture-alliance/dpa/M. Kappeler

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ’ایس پی ڈی‘ نے طویل تگ و دو اور بحث و مباحثے کے بعد نئی کابینہ کے لیے اپنے چھ وزراء کا انتخاب کیا ہے۔ اس سلسلے میں جس نام نے سب کو حیران کیا وہ خاندانی امور کی نئی وزیر فرانسسکا گِف فائےکا ہے۔ وہ اس سے قبل صرف شہری سیاست میں ہی سرگرم رہی ہیں۔ انتالیس سالہ گِف فائے دارالحکومت برلن کے علاقے نیو کولن کی سابق میئر بھی رہ چکی ہیں۔

تصویر: Reuters/H. Hanschke

ایس پی ڈی نے یونین جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کا معاہدہ طے پانے کے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا تھا کہ مشرقی جرمنی سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کو بھی نئی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ گِف فائے کا تعلق بھی مشرقی جرمن شہر فرینکفرٹ (اوڈر) سے ہے۔

چانسلر انگیلا میرکل کی نئی کابینہ میں وزیر محنت و سماجی امور ہوبیرٹوس ہائل ہوں گے، وہ ایس پی ڈی کے سابق سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ وزارت انصاف کاتارینا بارلے کی ذمہ داری ہو گی۔ بارلے اس سے قبل خاندانی امور کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔

 موجودہ وزیر خارجہ زیگمار گابریل کو نئی کابینہ میں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی ہے اس طرح اب وزارت خارجہ کا قلمدان ہائیکو ماس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماس سابق دور حکومت میں وزیر انصاف تھے۔

میرکل کی جماعت حکومتی معاہدے پر راضی

جرمنی: اسلام مخالف جماعت مقبولیت میں سوشل ڈیموکریٹس سے آگے

جرمن حکومتی معاہدے پر یورپی اطمینان: ’منزل یورپ، سفر بحال‘

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعرات کو ہی نئی کابینہ میں شامل کچھ وزارء کے ناموں کا اعلان کر دیا تھا، جس کے مطابق شمالی جرمن شہر ہیمبرگ کے سابق میئر اولاف شلُس ملک کے نئے وزیر خزانہ اور نائب چانسلر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جرمنی کی نئی وزیر ماحول صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سیکرٹری جنرل سوینیا شُلسے ہوں گی۔

 جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور ان کی کابینہ بدھ چودہ مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔ اس طرح میرکل جرمن تاریخ کی چار مرتبہ چانسلر بننے والی پہلی رہنما بن جائیں گی۔

 

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں