1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

نئی زرعی اصلاحاتی پالیسی پر یورپی ریاستیں رضامند

21 اکتوبر 2020

یورپی یونین کے وزرائے زراعت مشترکہ زرعی پالیسی پر متفق ہو گئے ہیں۔ کئی برسوں کے مذاکراتی عمل سے یہ اتفاقِ رائے پیدا ہوا ہے۔

EU Proteste der Bauern wegen dem Milchpreis in Brüssel
تصویر: Reuters/Y. Herman

 یورپی ملک لکسمبرگ میں بدھ اکیس اکتوبر کو یونین کی رکن ریاستوں کے درمیان نئی زرعی اصلاحاتی پالیسی کی ڈیل طے ہونے کا بتایا گیا۔ اس پالیسی کا سب سے اہم پہلو ماحول دوست ہونا خیال کیا گیا ہے۔ مشترکہ زرعی پالیسی (CAP) پر کئی برسوں سے مذاکراتی عمل جاری رہا۔ مسلسل مذاکرات سے تمام اعتراضات کو ہٹایا جا سکا۔ اسی طرح رکن ریاستوں کے خدشات کو بھی مناسب انداز میں رفع کیا گیا۔

کم گوشت کھانا ماحول دوستی ہے، لیکن یہ بات اتنی درست بھی نہیں

جرمنی: کورونا پھیلانے والے قصائی خانے تنقید کی زد میں

ڈیل طے ہونے کا اعلان یورپی یونین کے وزرائے زراعت کے دو روزہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس اجلاس میں جرمنی کی نمائندگی وزیر زراعت ژولیا کلؤکنر کر رہی تھیں۔ اس پالیسی کے تحت اربوں یورو کسانوں کی زرعی سرگرمیوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ رکن ریاستوں کے بے شمار کسان یونین کی امداد پر ہی زرعی کاروبار جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔

جرمن وزیر زراعت ژولیا کلؤکنر کا ڈیل طے ہونے کے بعد کہنا تھا کہ کئی برسوں پر پھیلے مذاکراتی عمل سے ڈیل طے کرنے کے سنگ میل تک پہنچے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ڈیل سے کسانوں کو مسرت حاصل ہو گی اور یونین کی رکن ریستوں کے بے بہا لوگوں کے گھروں تک خوراک کھلیانوں سے پہنچتی رہے گی۔

چانسلر انگیلا میرکل کی کابینہ کی رکن نے زرعی ڈیل کے طے ہونے کی خبر ٹویٹر پر جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیل ماحول دوست اور یورپی ریاستوں کے زرعی انفراسٹرکچر کو یقینی طور پر مثبت سمت فراہم کرے گی۔ جرمن وزیر کا کہنا ہے کہ برلن حکومت کے سالانہ بجٹ میں سے قریب ایک بلین یورو صرف ماحولیاتی اقدامات پر صرف ہو گا۔ کلؤکنر کے مطابق حکومت خوراک کو محفوظ بنانے اور آمدن کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش بھی کرے گی۔

یورپی وزرائے زراعت کی طے پانے والی ڈیل کا باضابطہ اعلان یونین کے زرعی ہائی کمیشنر ژانوس ووژائیکووسکی نے کیا۔ انہوں نے ڈیل کے طے ہونے میں جرمن حکومت کی خصوصی معاونت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ حالیہ مہینوں میں یورپی یونین کی ششماہی صدارت جرمنی کے ہاتھ میں۔ اس تناظر میں ووژائیکووسکی کا کہنا ہے کہ ڈیل مکمل ہونے میں برلن کی کوششیں واضح ہیں اور سابقہ ممالک کی کاوشوں کو منزل تک پہنچانے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

اس ڈیل میں طے پایا ہے کہ رکن ریاستوں کو مقامی زرعی معاملات حل کرنے میں آزادی ہو گی۔ ان میں خاص طور پر قدرتی اور زمین کے ماحولیاتی مسائل بشمول تحفظ کے علاوہ خوراک کے پائیدار اور بہتر ہونے کو یقینی بنانا شامل ہے۔

نئی زرعی پالیسی یورپی یونین کی رکن ریستوں میں سن 2023 میں نافذ ہو جائے گی۔ اس دوران کے دو سالوں میں مشترکہ زرعی پالیسی کے حوالے سے ریاستیں اپنا مطعالیاتی کام جاری رکھیں گی۔

ع ح، ع ت (ڈی پی اے، اے پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں