ناروے: مسلح شخص نے مسروقہ گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، ملزم گرفتار
22 اکتوبر 2019
ناورے کے دارالحکومت اوسلو میں منگل بائیس اکتوبر کو ایک مسلح شخص نے ایک چوری شدہ گاڑی ایک ہجوم پر چڑھا دی۔ اس واقعے میں کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملزم بھی پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اشتہار
اوسلو سے ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ملکی پولیس نے بتایا کہ اس مسلح ملزم نے آج منگل کو دوپہر کے وقت پہلے ایک ایمبولینس چوری کی اور پھر اسے چلاتا ہوا کئی افراد کو روندتا چلا گیا۔ پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا اور مسروقہ ایمبولینس پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔
اوسلو پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملزم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ناروے کے پبلک براڈکاسٹر این آر کے نے اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی نشر کی ہے، جس میں مسروقہ ایمبولینس کو اوسلو شہر کے تورشوف نامی علاقے سے گزرتا ہوا دیکھا جا سکتا تھا اور اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جا سکتی تھیں۔
پولیس نے فوری طور پر اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا کہ اس واقعے میں کتنے افراد زخمی ہوئے، آیا یہ کوئی مشتبہ دہشت گردی کا واقعہ تھا یا اس ملزم نے دانستہ طور پر ایک ہجوم پر گاڑی چڑھا کر متعدد افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کیوں کی؟
میونسٹر میں حملہ ۔ تصویریں
جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر میونسٹر میں ایک شخص نے اپنی مال بردار وین راہ گیروں پر چڑھا دی۔ اس حملے میں اب تک کی معلومات کے مطابق کم از کم چار افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہو گئے۔
تصویر: picture alliance/dpa/B. Thissen
یہ واقعہ جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر میونسٹر میں پیش آیا۔
تصویر: picture alliance/dpa/Google
آج سات اپریل ہفتے کے روز موسم خوش گوار تھا اور ویک اینڈ کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد شہر میں موجود تھی۔
تصویر: imago/R. Wölk
اس دوران ایک شخص نے اپنی مال بردار وین میونسٹر شہر کے اندرونی علاقے میں راہگیروں پر چڑھا دی۔
تصویر: Reuters/NonstopNews
وین سے ’حملے‘ کے اس واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے۔ متعدد کی حالت نازک ہے۔
تصویر: Reuters/NonstopNews
پولیس نے متاثرہ علاقے کی جانب جانے والی تمام سڑکیں بند کر دیں۔
تصویر: Reuters
جرمن پولیس کے خصوصی دستے میونسٹر شہر میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
تصویر: picture alliance / Bernd Thissen/dpa
ہنگامی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور درجنوں ایمبولینسوں نے زخمیوں کی فوری طبی امداد کی۔
تصویر: picture-alliance/dpa
شدید زخمی افراد کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی قریبی پارک میں موجود تھے۔
تصویر: picture alliance/dpa/M. Rupik
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں۔
تصویر: picture alliance/dpa
افواہوں کی روک تھام کے لیے پولیس نے میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کا بندوبست بھی کر رکھا تھا۔
تصویر: Reuters/NonstopNews
حملہ آور نے خود کو موقع پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ابھی تک اس کی شناخت اور اس حملے کے محرکات واضح نہیں۔
تصویر: picture alliance/dpa
11 تصاویر1 | 11
اس بارے میں پولیس کے ایک ترجمان نے صرف اتنا کہا، ''ایک مسلح شخص نے ایک ایمبولینس چوری کی، اسے چلاتے ہوئے اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران کئی افراد اس گاڑی کی زد میں آ گئے۔ ہم نے اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔‘‘
اسی بارے میں نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے اوسلو سے اپنی رپورٹوں میں بتایا ہے کہ اس مسروقہ ایمبولینس کی زد میں آنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل تھا، جو چھوٹے بچوں کی ایک بگّی میں سوار تھا۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔
ناروے کے نشریاتی ادارے این آر کے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اوسلو شہر کے شمالی حصے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد پولیس مبینہ طور پر اس ملزم کے ایک ساتھی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم پولیس نے اب تک یہ تصدیق نہیں کی کہ اس ملزم کے کسی ساتھی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
م م / ع ح (روئٹرز، اے پی)
کس ملک کے لوگ ہیں سب سے خوش ؟
انتہائی سرد موسم کے باوجود فن لینڈ دنیا کا سب سے خوش ملک ہے۔ برونڈی ، یمن، تنزانیہ، وسطی افریقی ریاست اور جنوبی سوڈان سب سے ناآسودہ ممالک ہیں۔
تصویر: Bulbulik Heritage Centre Gulmit
فن لینڈ سب سے آسودہ اور خوش ملک
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 156 ممالک میں فن لینڈ سب سے آسودہ اور خوش ملک ہے۔ ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کا شمار پہلے پانچ خوش ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اس رپورٹ کو آزادی، بد عنوانی، طویل عمر اور سماجی تعاون کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔
تصویر: picture-alliance/robertharding/R. Moiola
خوش تارکین وطن
اس سال رپورٹ میں مختلف ممالک کو وہاں آباد تارکین وطن کی صورتحال سے بھی ناپا گیا ہے۔ اور اس لحاظ سے بھی فن لینڈ نمبر ایک کی پوزیشن پر ہے۔ یہاں تیس لاکھ غیر ملکی افراد رہائش پذیر ہیں۔
جرمنی میں گزشتہ دو سے تین برسوں میں کئی لاکھ مہاجرین آباد ہوئے ہیں لیکن اس تناظر میں جرمنی رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر آتا ہے۔ مجموعی طور پر جرمنی پندہویں نمبر پر ہے، امریکا اٹھارویں اور برطانیہ انیسویں نمبر پر ہے۔
تصویر: Getty Images/S. Gallup
امریکی عوام نا خوش
امریکا اس انڈیکس میں شامل پہلے دس ممالک میں کبھی شامل نہیں ہو سکا۔ اس سال وہ گزشتہ برس کے مقابلے میں چار پوزیشنز مزید نیچے آگیا ہے۔ امریکا کے ایک اقتصادی ماہر جیفری ساکس کے مطابق امریکا موٹاپے کی وبا، ڈپریشن کا عدم علاج اور منشیات کے استعمال کے باعث مسلسل مسرت کے انڈیکس میں زوال پذیر ہے۔
تصویر: Reuters/J. Roberts
نارڈک ممالک سب سے خوش
2012 سے اب تک یورپ کے نارڈک ممالک خوشی کے انڈیکس میں ٹاپ پوزیشنوں پر رہتے ہیں۔ 2016 میں ڈنمارک کو دنیا کا سب سے خوش ملک قرار دیا گیا تھا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/R.Moiola
پاکستان کس نمبر پر ؟
سارک ممالک میں پاکستان اس انڈیکس میں 75 ویں نمبر پر ہے، نیپال 101ویں، بھوٹان 97 ویں، بنگلہ دیش 115 ویں ، سر لنکا 116 ویں، چین 86 ویں نمبر اور بھارت 133 ویں نمبر پر رہا۔