1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نازی ملزم ڈیم یان یْک جرمنی پہنچا دیا گیا

رپورٹ: شامل شمس12 مئی 2009

جرمن حکومت کو مطلوب نازی دور کے ملزم جان ڈیم یان یْک کو امریکہ سے جرمنی منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس پر نازی دورِ حکومت میں یہودیوں کے قتل میں ملوّث ہونےکا مقدمہ چلایا جائے گا۔

ڈیم یان یک کو میونخ ایرپورٹ پہ جہاز سے ویل چئیر کے زریعے اتارا جا رہا ہےتصویر: AP

ڈیم یان یْک امریکہ سے میونخ پہنچا تو اس کو جرمن حکّام نے وصول کیا۔

نواسی سالہ جان ڈیم یان یْک کا تعلق یوکرائن سے ہے اور اس پر الزام ہے ہے کہ نازی دورِ حکومت میں وہ پولینڈ کے اس ازیتی کیمپ کا گارڈ تھا جہاں انتیس ہزار یہودیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ ڈیم یان یْک اس الزام کی تردید کرتا رہا ہے۔ ڈیم یان یْک کئی دہائیوں سے امریکہ میں مقیم تھا اور جرمن حکّام کافی عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ اس کو جرمنی کے حوالے کیا جائے تاکہ اس پر جرمن عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکے۔

ڈیم یان یْک پہ نازی دور میں انتیس ہزار یہودیوں کے قتل میں ملوّث ہونے کا الزام ہےتصویر: AP


میونخ کی عدالت میں ڈیم یان یْک کی جلد پیشی متوقع ہے جہاں اس پر عائد الزامات اسے پڑھ کر سنائے جائیں گے۔ مقدمے کے دوران ازیتی کیمپ میں بچ جانے والے افراد ڈیم یان یْک کے خلاف عدالت کے سامنے پیش ہوں گے جہاں وہ پولینڈ کے ازیتی کیمپ میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔

ڈیم یان یْک کا موقف ہے کہ نازیوں نے اس کو زبردستی ازیتی کیمپ کا گارڈ مقرّر کردیا تھا اور وہ انتیس ہزار یہودیوں کے قتل میں بالواسطہ ملوّث نہیں تھا۔ امریکہ میں بھی ڈیم یان یْک کا یہی موقف تھا اور اس نے امریکی حکّام سے اپیل کی تھی کہ اسے جرمنی منتقل نہ کیا جائے۔

ڈیم یان یْک کے اہلِ خانہ کے مطابق نواسی سالہ ڈیم یان یْک شدید علیل ہے۔ اسی بنیاد پر امریکہ میں اس کے اہلِ خانہ نے یہ کوشش کی تھی کہ اس کی جرمنی منتقلی کو رکوایا جاسکے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں