1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ناقص چینی ماسک، ڈچ ہسپتالوں سے ہٹا لیے گیے

29 مارچ 2020

ہالینڈ نے کہا ہے کہ چین سے خریدے گئے لاکھوں ماسک طبی معیارات کے عین مطابق نہیں تھے۔ اب ڈچ حکومت نے ہسپتالوں اور دوسرے مقامات سے انہیں واپس طلب کر لیا ہے۔

Atemschutzmaske
تصویر: picture-alliance/dpa/K.-J. Hildenbrand

ہالینڈ نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اپنے ہسپتالوں کے عملے اور مریضوں بشمول عوامی استعمال کے لیے تیرہ لاکھ ماسک چین سے خریدے تھے۔طبی عملے نے ان میں سے چھ لاکھ سے زائد کے ناقص ہونے کی شکایت کی، جس کے بعد ان لاکھوں ناقص ماسکس کو ڈچ حکومت نے واپس طلب کر لیا ہے۔

ہالینڈ کے طبی انتظامی عملے کے مطابق یہ ماسک بنیادی خامی رکھنے کے علاوہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا صحت یاب ہونے کے بعد کوئی دوبارہ کورونا کا شکار ہو سکتا ہے؟

ہسپتالوں کے عملے نے ان کے ناقص ہونے کی وجہ یہ بتائی کہ ماسک میں لگے فلٹرز معیاری نہیں ہیں اور وہ وائرس کو ناک کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتے۔ چھ لاکھ سے زائد ماسک کئی ہسپتالوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔ کئی ہسپتالوں نے شکایات سامنے آنے پر تقسیم سے قبل ہی انہیں واپس کر دیا۔

شکایت موصول ہونے کے بعد ہالینڈ کی وزارت صحت نے بقیہ ماسک تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی روک دیا۔

ڈچ محکمہ صحت نے جب ان ماسک کا باقاعدہ کلینیکل اور مکینیکل انداز میں معائنہ کرایا تو انہیں مختلف اشیاء کے لیے مقرر کردہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز (FFP2) کے مطابق نہیں پایا گیا۔ ان ماسک کے دو مختلف معائنے کرائے گئے ہیں اور دونوں کے نتائج میں ان کے ناقص ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈچ محکمہٴصحت کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ زیادہ شدید تھی اور اس میں واضح کیا گیا کہ ماسک میں لگائے گئے فلٹرز غیر معیاری ہیں اور ان میں کُلی طور پر بین الاقوامی معیار کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ایک چینی کمپنی نے اکیس مارچ کو یہ ماسک ہالینڈ پہنچائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس: اسپین میں یومیہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ

چینی ماسک کو ناقص قرار دینے کے بعد ڈچ محکمہٴ صحت نے کہا ہے کہ مستقبل میں ماسک خریدنے سے قبل ان کے مناسب کلینیکل ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ حالیہ ایام کے دوران چین نے کووڈ انیس کی وبا سے نمٹنے والے ممالک کو لاکھوں کروڑوں ماسک اور دیگر آلات فراہم کیے ہیں۔ چین سے ان اشیاء کی سپلائی جن ممالک کو کی گئی ہے اُن میں سربیا، فرانس، لائبیریا، فلپائن اور چیک جمہوریا بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا اور اٹلی کا مرثیہ

03:39

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں