تین میچوں کی سیریز کے سلسلے میں کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اس سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کو یہ میچ جتنے کے لیے صرف بتیس رنز کا ہدف ملا تھا۔
اشتہار
بتیس رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم جلد ہی اپنے اوپنرز سے محروم ہو گئی۔ اظہر علی ایک رن بنا سکے جبکہ احمد شہزاد چھ کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ چوبیس کے مجموعی اسکور پر یونس خان بھی بشو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ تاہم بابر اعظم محتاط طریقے سے کھیلتے رہے۔ یونس خان کے بعد جب مصباح الحق کریز پر آئے تو انہوں نے دو مسلسل چھکوں کی مدد سے پاکستان کو کامیابی دلوا دی۔
جمیکا کے سبائنا پارک میں پانچویں دن ویسٹ انڈیز کی تمام ٹیم صرف ایک سو باون رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ اس اننگز میں یاسر شاہ نے انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی اور چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مجموعی طور پر انہوں نے اس ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد عباس نے دو جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو ایک ایک وکٹ ملی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے نمایاں بلے باز کیران پاؤل رہے، جنہوں نے انچاس رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم نے اپنی اننگز میں 407 رنز بنائے تھے، جس میں کپتان مصباح الحق کی ناقابل شکست ننانوے رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔ یوں وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، جو ٹیسٹ میچ میں ننانوے ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 286 رنز بنائے تھے یوں اسے دوسری اننگز کے آغاز پر ہی 121 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ یاسر شاہ کے حصے میں صرف دو وکٹیں ہی آئی تھیں۔
کالام فیسٹیول،سیاحت کی بحالی میں اہم پیش رفت
ٹوارزم کارپوریشن خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے وادی کالام میں سہ روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی۔
تصویر: DW/A. Bacha
کالام فیسٹیول
ٹوارزم کارپوریشن خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے وادی کالام میں سہ روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی۔
تصویر: DW/A. Bacha
خیبرپختونخوا کا روایتی کھیل’’ مُخہ‘‘ تیر اندازی
فیسٹیول کے دوران پختون علاقے کے روایتی کھیل جسے پشتو میں ’’مُخہ‘‘ کہا جاتا ہے یعنی تیر اندازی کے مقابلوں میں بھی سیاحوں نے طبع آزمائی کی۔ ایک لمبے اور بھاری تیر سے اونچائی پر نشانے لگائے گئے۔ فیسٹیول کے تین دن تیر اندازی کے اس مقام پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔
تصویر: DW/A. Bacha
سیاحوں کی کثیر تعداد
امسالہ سہ روزہ کالام سمر فیسٹول میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے ساتھ ساتھ سیاح دیگر سیاحتی مقامات سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔ کراچی سے آئی خاتون زرینہ ملک نے بتایا، ’’ ہم کالام فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوئے، یہاں کا موسم بہت ہی دلفریب ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی کھینچ لاتی ہیں۔‘‘
تصویر: DW/A. Bacha
روایتی رقص ’’خٹک ڈانس‘‘ کا مظاہرہ
کالام فیسٹیول کے موقع پر روایتی رقص خٹک ڈانس کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران سیاح بھی فنکاروں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دکھائی دیے۔
تصویر: DW/A. Bacha
سیاحوں نے بھی بھنگڑے ڈالے
محفل موسیقی کے دوران جہاں سیاح گلوکاروں کے فن سے محظوظ ہوتے رہے وہیں دوسری جانب بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کرتے دکھائی دیے۔ مردان کے رہائشی محمد عثمان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ آج اس کی خوشی دیدنی ہے’’میں موسیقی پر رقص کرتے ہوئے ہی اپنی خوشی کا اظہار کر سکتا ہوں۔‘‘
تصویر: DW/A. Bacha
ہنڈی کرافٹس اور روایتی پکوانوں کے اسٹالز
کالام کے شاہی گراؤنڈ میں فیسٹول کے موقع پر تیس سے زائد ثقافتی اسٹالز لگائے گئے تھے، جن میں ہینڈی کرافٹس، کندہ کاری، گارمنٹس اور ہاتھوں سے بنائی گئی اشیاء کے اسٹالز شامل تھے اسی طرح صوبہ بھر کے مختلف روایتی پکوانوں کے اسٹالز بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
تصویر: DW/A. Bacha
مہوڈنڈ میں ٹینٹ ویلج کا قیام
بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کی وجہ سے کالام کے ہوٹلوں میں کمروں کا حصول مشکل دکھائی دیا اور سیاحوں نے کالام میں دریاء کے کنارے اور مہوڈنڈ جھیل کے کنارے ٹینٹوں میں ہی قیام کیا۔ سیاح کالام فیسٹیول اور ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
تصویر: DW/A. Bacha
اختتامی روز وزیر اعلیٰ کی شرکت
فیسٹیول کے اختتامی روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی اس میلے میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اسی طرح کی سرگرمیوں سے اس صنعت کو فروغ ملے گا۔
تصویر: DW/A. Bacha
8 تصاویر1 | 8
اس ٹیسٹ میچ کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ یونس خان ٹیسٹ کیریئر میں دس ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پہلی اننگز میں انہوں نے اٹھاون رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم کے بہتر اور سرفراز احمد کے چون رنزوں نے بھی پاکستان کی جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار کیا۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں دوسرا ٹیسٹ میچ تیس اپریل سے بریج ٹاؤن میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اس دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔