1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوازشریف اور مریم نواز کی سزائیں معطل

19 ستمبر 2018

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف نیب عدالت کا فیصلہ معطل کر کے ان تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Nawaz Sharif
تصویر: Getty Images/A.Qureshi

ایوین فیلڈ اپارٹمنٹ کیس میں پاکستان کی احتساب عدالت نے رواں برس جولائی میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا سنائی تھی۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے احتساب عدالت کی سزا معطل کر دی۔ عدالت کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کو پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

اس عدالتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھا گیا، جہاں ایک طرف صارفین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے، تو دوسری جانب مختلف صارفین مایوسی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف کے مطابق نیب کے فیصلے پر اپیلوں کی سماعت ابھی جاری رہے گی۔

ایک پاکستانی صارف اقصیٰ خان کا کہنا تھا کہ آج کے بعد کرپشن کو قانونی جواز فراہم کر دیا گیا ہے۔

ایک اور صارف حمزہ زاہد نے لکھا کہ اس فیصلے سے نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی ثابت ہو گئی ہے۔

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں