1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک روانہ

19 نومبر 2019

سابق وزیراعظم عدالت سے اجازت ملنے کے بعد منگل کو شہباز شریف اور اپنے ذاتی ڈاکٹر کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوگئے۔

تصویر: picture-alliance/AP Photo/K.M. Chaudary

نواز شریف کو قطر کے شاہی خاندان کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے برطانیہ لے جایا گیا۔ لاہور سے انہیں مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت نے رخصت کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو پندرہ روز پہلےعلاج کے لیے روانہ ہو جانا تھا لیکن حکومت نے جان بوجھ کر اس میں دیر کی اور اب انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے جانا پڑا۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک ہفتے کو روانگی لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اجازت کے بعد ممکن ہوئی۔ عدالت نے حکومت کی طرف سے مشروط اجازت کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں چار ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی حکومت کے وزرا نے نواز شریف کی روانگی پر تنقید کی ہے۔ 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں